عبد الرحمٰن
محفلین
تلاش گمشدہ
***********
خلوص گم ہو گیا ہے خودغرضی کے ساتھ ان بن ہونے پر ناراض ہو کر چلا گیا ہے اس کا چھوٹا بھائی اتحاد اور بہن حب الوطنی سخت پریشان ہیں ان کی عدم موجودگی میں اس کے دشمن چت پسندوں نے تعصب اور ہوس کے ساتھ مل کر تباہی مچا رکھی ہے.اس کی جڑواں بہن شرافت کا انتقال ہو گیا ہے.
شرافت کے غم میں حیا بھی چل بسی اس کے والد محترم معاشرہ کو سخت فکر ہے اس کی ماں انسانیت دم توڑ رہی ہے.آخری بار اپنے بچھڑے ہوے جگر گوشے خلوص کو دیکھنا چاہتی ہے جس کو ملے برائے مہربانی انسانیت کے پاس پہنچا دے اور خود پڑھے تو واپس آ جائے.
اخبار جہاں سے منقول