تعارف تمام حاضرین محفل کو بہت سلام اور بے شمار دعائیں

صلال یوسف

محفلین
محترم حاضرین محفل السلام علیکم:
کافی مدت سے اس فورم یا محفل کا چکر تو لگتا تھا مگر کبھی اتفاق نہیں ہوا کہ میں ادھر شمولیت اختیار کروں مگر ہمارے ایک بہت ہی محترم اور ہردلعزیز دوست جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں صرف اُن کی بدولت آج شمولیت اختیار کی ہے، اور وہ دست ہیں جناب سیّدشہزادناصر صاحب۔
صلال یوسف نام ہے اور انٹرنیٹ پر ( ابوحمزہ) کے نام سے کچھ کام کرلیتا ہوں ،اُردو اور پنجابی ڈیزائنگ کے حوالے سے۔۔
اور شاید یہی وجہ شمولیت بھی ہوگئی ۔
میری بہت ساری نیک دعائیں آپ سب احباب کے لئے اور انتظامیہ کے لئے
اللہ بنی وارث
ابوحمزہ
 
وعلیکم السلام،
محفل میں خوش آمدید. امید ہے آپ کی آمد سے محفل کی رونق مزید بڑھے گی. خوش وآباد رہیے.
 

نایاب

لائبریرین
محترم ابو حمزہ بھائی آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آپ کو یہاں پا کر بہت خوشی محسوس کی ۔
محترم سید بادشاہ آپ کا بہت شکریہ بہت دعائیں جو آپ نے محترم ابو حمزہ کو محفل اردو کی راہ دکھائی ۔
 

مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام ابوحمزہ بھائی
اردو محفل میں خوش آمدید
شہزاد بھائی کے توسط سے آپکا کام آپ سے پہلے محفل میں پہنچ گیا ہے
ماشاءاللہ بہترین ڈیزائننگ ہے آپکی
اللہ آپکے اس فن میں مزید نکھار عطا فرمائے آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جناب آپ کی ڈیزائننگ دیکھ رکھی ہے سر کے توسط سے۔۔۔
اور غائبانہ احترام کا جذبہ بھی موجود ہے۔۔
ہماری طرف سے بھی خوش آمدید قبول کیجیے۔ امید ہے کہ آپ کے فن پارے دیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔۔
 
وعلیکم اسلام ابوحمزہ بھیا!
محفل میں خوش آمدید۔
محترم سید شہزاد ناصر تو ہمارے بڑے دوست ہیں، اس حوالے سے تو آپ بھی ہمارے دوست ٹھہرے۔ آپ کا ہنر شہزاد بھیا نے آپ کی شمولیت سے پہلے ہی شامل کر دیا تھا۔ اب آپ سے بھی یہی امید ہے۔
امید ہے آپ کو یہ فورم بہت پسند آئے گا، میں بھی ایک دن اچانک اس فورم پر آیا تھا اور یہیں کا ہو کر رہ گیا :)۔
وسلام
 

صلال یوسف

محفلین
تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں کہ آپ سب نے بہت اچھے سے خوش آمدید کیا، اللہ پاک دراجات بلند کرے اور خیر دے امین
انتظامیہ کوبہت مبارک ایسی خوب صورت محفل پر
دعائیں
 

صلال یوسف

محفلین
جزاک اللہ خیر راجہ صاحب ، مگر میری ایک مجبوری ہے کہ میں مستقل رہ نہیں سکتا وجہ یہ کہ میرا اپنا بھی ایک فورم ہے جو صرف اُردو اور مختلف اقسام کی ڈیزائنگ کا کام کر رہا ہے گذشتہ 4 سال سے
 
ہے خبر گرم ان کے آنے کی
آج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا :surprise:
ست بسم اللہ جی آیاں نوں :bighug:
بھائی جی کچھ مصروف تھا ابھی محفل پر آیا تو یہ ایٹمی دھماکہ دیکھا
بھائی جی ادھر چکر لگاتے رہا کرو :)
دل خوش ہوا دیکھ کر
 

صلال یوسف

محفلین
ہیں اور بھی دنیا میں سُخن ور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ بابا جی (شہزاد) کا ہے اندازِبیاں اورررررررررررررررررر
آپ جانتے ہو ہم آپ کے لئے کہیں بھی جا سکتے ہیں بھائی ، بہت محبتیں اور دعائیں
 
جزاک اللہ خیر راجہ صاحب ، مگر میری ایک مجبوری ہے کہ میں مستقل رہ نہیں سکتا وجہ یہ کہ میرا اپنا بھی ایک فورم ہے جو صرف اُردو اور مختلف اقسام کی ڈیزائنگ کا کام کر رہا ہے گذشتہ 4 سال سے
فورم کا لنک ارسال فرمائیں گے۔ میں خود گرافک ڈیزائنر ہوں۔
 

صلال یوسف

محفلین
آپ سب احباب کا واللہ بہت ممنون ہو جلد ہی وقت ملتے ہی کچھ خاص آپ سب احباب کے لئے لے کر حاضری دوں گا
سب بہنو اور بھائی کو بہت دعا
 
راجہ صاحب اُردو ڈیزائنر ڈاٹ کوم ہے اگر یہ لنک لکھنا قانون میں نہیں تو اسے ختم کر دیں برائے مہربانی
مجھے اختیار نہیں، آپ چاہیں تو کوئی بھی مراسلہ ارسال کرنے کے 30 منٹ بعد تک "تدوین" کا بٹن دبا کر اسے تبدیل یا ختم کر سکتے ہیں۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عالی جناب
صلال یوسف صاحب المعروف بہ ابوحمزہ!
:waslam: ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!اردو محفل میں:welcome: !
سید صاحب قبلہ (سید شہزاد ناصر صاحب) کے دوست ہونے کے ناطے تو
آپ ہمارے لیے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے سید صاحب کے لیےساتھ ہی ہماری بے پناہ محبتوں اوراحترام کے حق دار بھی۔
اوہ ! ہاں ! یاد آیا، سید صاحب قبلہ آپ کی ڈِزائنس کے وسیلے سےآپ کا غائبانہ تعارف تو پہلے ہی کر وا چکے ہیں،
ہم تو پہلے ہی سے آپ کے بڑے مدّاح ہیں۔ بہر حال بڑا مزا آئے گا۔
 
ہیں اور بھی دنیا میں سُخن ور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ بابا جی (شہزاد) کا ہے اندازِبیاں اورررررررررررررررررر
آپ جانتے ہو ہم آپ کے لئے کہیں بھی جا سکتے ہیں بھائی ، بہت محبتیں اور دعائیں
بھائی جی کیوں کانٹوں پر گھسیٹتے ہوں :)
میں کیا میری بساط کیا
آپ کی محبت اور حسن ظن ہے :)
 
Top