تمام دھڑے اختلافات ختم کردیں َ ملا عمر کی پاکستانی طالبان کو ہدایت

تمام دھڑے اختلافات ختم کردیں َ ملا عمر کی پاکستانی طالبان کو ہدایت

وزیرستان ( مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان لیڈر ملا عمر لمبی خاموشی کے بعد مبینہ طور پر پھر متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے طالبان کو کھل کرہدایات بھی جاری کرنا شروع کردی ہیں ۔ یہ انکشاف جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی طرف سے تقسیم کیے جانے والے پمفلٹ میں ہوا ہے جس میں طویل عرصے کے بعد طالبان کو کسی قسم کی ہدایت سامنے آئی ہے ۔ اس پمفلٹ میں ملا عمر کی جانب سے طالبان دھڑوں کو باہمی اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس پمفلٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستانی طالبان میں شدید اختلافات ہیں ۔واضح رہے کہ طویل عرصے کے بعد ملا عمر کا کوئی ہدایت نامہ سامنے آیا ہے تاہم ابھی اس کی ’صحت‘ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ہدایت نامہ ملا عمر کی طرف سے جاری ہوا ہے یا ان کا نام استعمال کیا گیا ہے۔

http://www.dailypakistan.com.pk/waziristan/14-Apr-2014/92673
 
ملا عمر چونکہ طالبان کے امیر ہیں اور طالبان نے ملا عمر کی بیعت کی ہوئی ہے،لہذا ملا عمر کی ہدایت پر عمل کرنا طالبان کے لئے لازم ہے؟( اصول اطاعت امیر)
اور کیا طالبان کی اس اندرونی لڑائی نے ،طالبان کی نمائندہ حثیت،برائے مذاکرات کو مشکوک نہ بنا دیا ہےہے اور یہ کہ ان حالات میں طالبان پر کیسے یقین کیا جا سکتا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امن مذاکرات - امیدیں اور توقعات
http://awazepakistan.wordpress.com/
 
آخری تدوین:

ساجد

محفلین
یہ پوسٹر بھی متنازعہ ہو چکا ہے اور ان کے محسود اور سجنا گروپ کے درمیان جو خون بہہ چکا ہے اب قبائلی انا اسے فراموش نہیں کرے گی ۔ سچ بات تو یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے مذاکرات کا ڈول ڈال کر جو گیم کھیلی تھی وہ مکمل طور پر کامیاب رہی ہے اور طالبان تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ پاکستانی قوم میں طالبان کی حمایت میں ڈرامائی کمی بھی ہو چکی ہے کیونکہ جنگ بندی کے بعد ہونے والے امن سے ان کو پیغام مل گیا کہ یہ خون ریزی طالبان ہی کرتے تھے ۔
 
Top