خاورچودھری
محفلین
میں اُن تمام ساتھیوںکا شکر گزار ہوں جنھوںنے مجھے بہترین لکھاری کے لیے ووٹ دیا اور پھر مبارک باد کے پیغامات۔
اللہ آپ سب کو خوش رکھے
اللہ آپ سب کو خوش رکھے
معلومات کا بہت شکریہ۔’ایک پاکستانی‘ ۔محفل کی تیسری سالگرہ کے موقع پر یہاںں بہتری شاعر، بہترین نثر نگار، یا لکھاری، بہترین سخن شناس وغیرہ ارکان کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی تھی۔
خاور چوہدری، آپ کا بھی شکریہ کہ آپ اس محفل میں تشریف لاتے ہیں۔ آپ جیسے دوستوں کی موجودگی کے باعث اس فورم کی کریڈیبلیٹی اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ خاور صاحب اپنی مصروفیات میں سے اردو محفل کو وقت دیتے ہیں۔ جس کے لیے میں تو کم از کم ان کا بہت مشکور ہوں۔
بھئی جو مستحق ہیں ان کو اگر اور کچھ نہیں دیا جا سکتا تو ووٹ تو دیا ہی جا سکتا تھا۔
اللہ آپ کے زور قلم میں مزید اضافہ فرمائے۔
نبیل آپ لوگوں کی محبت نے باندھ لیا ہے اور اب یہاں آنا ہی پڑتا ہے۔ اعجاز عبید صاحب ہیں،محسن حجازی، شاکر القادری،شمشاد،محمدوارث،سخنور،محمداحمد، م م مغل ہیںاور بھی کئی ایک ہیں جنھیں سننے کی طلب رہتی ہے۔
میںکوشش کروں گا کہ یہ سلسلہ مضبوطی سے جڑا رہے۔ آپ کا شکریہ
خاور بھائی ۔۔ آپ کا بڑا پن ہے آپ یوں مجھ بے قماش کا نام بھی اچھے لوگوں میں شامل کرلیتےہیں۔
ویسے آپ کی آواز میں ایسا بھی کیا ہے ۔۔۔ جو میں ابھی تک ورطہِ حیرت سے نہیں نکل پایا۔۔۔۔؟؟
میں نے کچھ دن قبل ایک نیا افسانہ لکھا ہے۔۔ ’’ نظام آباد‘‘ یہاں پیش کرکے آپ سے بے لاگ تنقید
کا خواہاں رہوں گا۔۔۔۔ عین اسی دن میرا مذکورہ افسانہ شہر کے ناقدوں کے نشروں کو بھی دعوتِ
قتل دے رہاہوگا۔۔۔۔ میں نے یہ التزام ۔۔ محض سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کیلئیے روا رکھا ہے۔
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاکر القادری صاحب ، الف عین ، زرقا مفتی،
محب علوی ، الف نظامی، واث صاحب اور دیگر نقادانِ بزم سے گزارش ہے کہ ’’ چھریاں ‘‘ تیز کرلیں۔
والسلام
ضرور جناب کیوں نہیں۔۔۔
ویسے میں ’’امیدوار‘‘ ہی ہوں یا ’’ وصول کنندہ‘‘ بھی ہوجاؤں گا۔ ؟؟
خوب سمجھ رہے ہیں آپ۔۔۔ باقی ذپ ۔۔