تمام شب کا تجھے رازدار لکھنا تھا ۔

شاہ حسین

محفلین
کل کچھ پرانی کتابوں کو کھنگال رہا تھا تو کچھ رف پیڈ ڈائریاں ہاتھ لگیں پرانے زمانے میں‌مجھ کو بھی شاعری کا شوق ہوا کرتا تھا (یعنی خود کرنے کا ) عروض کا تو ابھی بھی علم نہیں پر کچھ گنگنا کر لکھا کرتا تھا کبھی کسی کو دکھایا بھی نہیں بس اپنے شوق کے لئے لکھتا تھا اور بہت لکھا(جس میں سے ایک بکری کو قصاب لے بھی گیا ) تمام کا تمام بے وزن ہی ہو گا کیوں کے جب عروض پر دسترس نہیں تو وزن و بحر کا کیا خاک پتا چلتا مجھ کو ۔
بس دل چاہا کے شریک محفل کروں تو کچھ شعر سن 2001 میں لکھے تھے یہ آخری ہی دور تھا جب میں شاعری جیسی چیز کیا کرتا تھا ۔



تمام شب کا تجھے رازدار لکھنا تھا
کبھی گلے سے لگالوں تو ہار لکھنا تھا

کبھی جو مشکلیں آئیں تمھارے گھر کی طرف
پڑا تھا ایک یہاں بادہ خوار لکھنا تھا

تلاش زیست میں پہناکے آہنی لنگر
تجھے ستم* کا یہاں اختیار لکھنا تھا ۔

جناب وارث صاحب کی راہنمائی کی بدولت "ظلم" کو "ستم" سے تبدیل کیا جس بنا پر ہی یہ مصرح وزن میں ہو پایا ۔ بہت شکریہ جناب وارث صاحب ۔

نومبر 2001
 

شاہ حسین

محفلین
استاد محترم بہت خوشی ہوئی سحری کا وقت ہو ہی گیا تھا پر دل کہہ رہا تھا آپ کا تبصرہ ضرور آئے گا اس لئے رکا رہا ۔

اُس وقت میری عمر تقریبا انیس بیس سال ہو گی ۔
پر عروض کی کچھ کتابیں پڑھنا شروع کیں بلکل سمجھ نہ آئیں سر پٹخ پٹخ کر رہ گیا ۔ پھر سوچا کہ میں یہ جو لکھ رہا ہوں سب بے کار ہے(بے وزن جو پا رہا تھا اپنے لکھے کو ) پھر غم روزگار ، تو اس طرف دھیان بلکل نہیں گیا بس مطالعہ کی حد تک رہ گیا ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھے اشعار ہیں شاہ صاحب، اور فقط 'ظلم' کی وجہ سے تیسرا شعر بے وزن ہو رہا ہے ورنہ تینوں اشعار ایک معروف بحر میں ہیں۔

میں اکثر لکھتا ہوں، دراصل علمِ عروض کو سامنے رکھ کر شاعری وضع نہیں کی گئی بلکہ شاعری میں جو چیزیں پہلے سے موجود تھیں ان کو ہی بحروں کا نام دے دیا گیا وغیرہ۔ اور ہر موزوں طبع سلیم الفطرت انسان شاعری کی نیت سے جب کچھ کلام کرتا ہے تو وہ کسی نہ کسی بحر میں جا پڑتا ہے یا اسکے نزدیک پہنچ جاتا ہے کیونکہ بحریں اسی طرح کی باتوں ہی سے اخذ کی گئی ہیں اور بے شمار ہیں۔

شاعری کریں یا نہ کریں لیکن اس علم کو نہ چھوڑیں :)
 

الف عین

لائبریرین
میں نے اصلاح سے اپنے کو باز رکھا تھا، ورنہ یہی کہنے والا تھا کہ "ظلم: کو "ستم" سے بدل دیں، شعر مکمل وزن میں آ جاتا ہے۔
 

شاہ حسین

محفلین
واہ، آپ تو چھپے شاعر نکلے
ظلم یہ ہے کہ شاعری چھوڑ کر ہمیں اپنے اشعار سے محروم کر دیا.

شکریہ جناب سید محمد نقوی صاحب ۔
جناب ظلم کا یہ ہوا کہ ظلم ہی کو چھوڑنا پڑا (یعنی مقطع میں‌:) )


جناب نقوی صاحب شاعری تو کبھی کی ہی نہیں تھی جو چھوڑنا پرتی ۔ بس یہ کہ بری عادت کو ترک کر دیا ۔

اور اس طرح کی کافی چیزیں ملی ہیں وقتا فوقتا شامل کرتا رہوں گا ۔ اور جانب وارث صاحب کا مشورہ زیادہ مناسب لگا اور اب میں توجہ بھی اس علم کے حصول پر مرتکز رکھوں گا ۔
 

شاہ حسین

محفلین
اچھے اشعار ہیں شاہ صاحب، اور فقط 'ظلم' کی وجہ سے تیسرا شعر بے وزن ہو رہا ہے ورنہ تینوں اشعار ایک معروف بحر میں ہیں۔

میں اکثر لکھتا ہوں، دراصل علمِ عروض کو سامنے رکھ کر شاعری وضع نہیں کی گئی بلکہ شاعری میں جو چیزیں پہلے سے موجود تھیں ان کو ہی بحروں کا نام دے دیا گیا وغیرہ۔ اور ہر موزوں طبع سلیم الفطرت انسان شاعری کی نیت سے جب کچھ کلام کرتا ہے تو وہ کسی نہ کسی بحر میں جا پڑتا ہے یا اسکے نزدیک پہنچ جاتا ہے کیونکہ بحریں اسی طرح کی باتوں ہی سے اخذ کی گئی ہیں اور بے شمار ہیں۔

شاعری کریں یا نہ کریں لیکن اس علم کو نہ چھوڑیں :)


بہت شکریہ جناب وارث صاحب اللہ پاک نے عزت رکھ لی جن اساتذہ کی نگاہ کرم کا طالب تھا وہ ہو گئی ۔

ناقابل یقین حیرت ہوئی جان کر کہ یہ مجھ سے وزن میں کیسے ہو گئے حلانکہ مجھ کو نہ بحروں کا پتا ہے نہ یہ پتا ہے کہ یہ کس بحر میں ہے اور نہ ان کے اوزان کی درستگی کا طریقہ معلوم ہے ۔ پر یہ حیرت میرے لئے خوشگوار ہے ۔

جی جناب وارث صاحب میں نے آپ کے محفل پر ارسال کئے تقریبا سب ہی دھاگے مطالعہ میں رکھے ہیں بعمہ بلاگ ۔ اور انشاءاللہ پوری جانفشانی سے اس علم کے حصول کی کوشش کروں گا ۔
( آج ایک انکشاف اور کروں کہ میں آپ کے بلاگ کی وجہ سے ہی اس محفل کا رکن ہوں ):)
 

فرخ منظور

لائبریرین
شاہ صاحب پہلا مصرعہ تو بہت ہی استادانہ ہے۔ جب میں نے عنوان دیکھا تو میں سمجھا شاید آپ نے کسی استاد کی غزل شئیر کی ہے لیکن یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ یہ آپ کی اپنی غزل ہے۔ لیکن جب غور سے پڑھا تو تھوڑی مایوسی بھی ہوئی کہ کہیں کہیں خیالات میں اتنی اپج نہیں ہے۔ لیکن امید کرتا ہوں کہ آپ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور یوں ہمیں ایک اچھا شاعر ہاتھ آئے گا۔ میری تھوڑی سی تنقید سے رنجیدہ خاطر مت ہوئیے گا آپ میں ایک اچھے شاعر کے تمام گُن موجود ہیں بس وارث صاحب کے مشورے کے مطابق کچھ عروض پر دسترس ہو تو بہت نکھار آئے گا۔ :)
 

شاہ حسین

محفلین
نہیں حضرت ! کیا تھوڑی سی اگر کوٕئی بھی صاحب علم بہت بھی تنقید کرے تو میں اس کو مشعل راہ ہی سمجھوں گا ۔
دل میں‌کسک تھی کہ آپ فقط شکریہ کا بٹن دبا کر چلے گئے تھے پر آپ کے اخلاص سے بھرے تجزے کو دیکھ کو بہت اچھا لگا ۔

جی اب بس عید ختم ہوتے ہی اسی سمت پیش قدمی کروں گا اور آپ حضرات کے لئے ایک اور درد سر کی وجہ بنوں گا ۔

شکریہ ۔
 

علی فاروقی

محفلین
لیجیے شاہ صاحب ، ہمارے شہر میں تو عید ختم ہو چکی، اب اگر کچھ عنایات کر دیں تو،،،،،،،،،،؟
خاکسار منتظر رہے گا۔
 
Top