مبارکباد تمام محبت کرنے والوں کو عید الحب (یوم محبت یا ویلنٹائنز ڈے) 2016 بہت بہت مبارک

فاتح

لائبریرین
ایک مرتبہ پھر محبت کرنے والوں کا دن آ گیا جسے دنیا بھر میں انتہائی جوش خروش سے منایا جا رہا ہے۔
پاکستان میں بھی اس کی بہت دھوم ہے۔ یہاں تک کہ صدر مملکت نے بھی اس با برکت اور خوشیوں بھرے موقع پر قوم کو اپنے دیدار اور گفتگو کا شرف بخشا۔
ویلنٹائنز ڈے کی تیاریوں اور لائحہ عمل کے حوالے سے زیک کی لڑی (ویلنٹائن ڈے) میں کافی دنوں سے گہما گہمی ہے جو اس خوبصورت موقع کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے۔
سو تمام محبت کرنے والوں کو عید الحب 2016 کے پر مسرت موقع پر دلی مبارک باد۔
eid-hub.jpg~original

اور ہاں، جو یہ عید نہیں منانا چاہتے وہ جو چاہیں کریں۔۔۔ لیکن اپنے دھاگے کھول کر۔۔۔۔

سرخ گلابوں کا تہوار

یہ کہاں کی روایت اٹھا لائے ہو
یہ مہذب جہانوں کے تہوار ہیں
ہم سے وحشی کہاں اور محبت کہاں
خوشبوؤں کی کہانی نہ ہم سے کہو
ہم ہیں بارود کی بو سے مہکے ہوئے
ہم کہاں اور گلابوں کے موسم کہاں
ہم تو کلیاں مسلنے کے شوقین ہیں
از کراں تا کراں سرخ قالین ہیں
خون ہی خون ہے
(افتخار حیدر)
 
مدیر کی آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
میری دلبر میری جانی کو " عید الحب السعید " کے موقع پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا سدا ہی ہماری محبت چاہت اور باہمی اعتماد اور یقین کو سلامت رکھے آمین
بہت دعائیں
 

محمد وارث

لائبریرین
سب کنواروں اور شادی شدہ بد قسمتوں کو ویلائنٹائن ڈے مبارک!
عارف صاحب یہ آپ کی ناتجربہ کاری ہے محض۔ شادی شدہ مرد دنیا کا سب سےزیادہ خوش قسمت مرد ہوتا ہے کیونکہ وہ دنیا کی خوش قسمت ترین عورت کا شوہر ہوتا ہے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
سب احباب سے درخواست ہے کہ یہاں صرف عنوان کے مطابق پیغامات ارسال فرمائیں، یعنی مبارک باد کی وصولی اور ارسال۔ اگر آپ کو اس بات سے اختلاف ہے براہِ کرم یہاں مبحث کی بجائے جو دیگر تھریڈز اسی موضوع پر چل رہے ہیں وہاں پیغامات ارسال کریں۔

صحت مند مکالمے کی حوصلہ افزائی یہاں ضرور کی جاتی ہے لیکن شائستگی کی حدود کے اندر۔

آپ سب کے تعاون کا شکریہ۔
 
Top