بہت شکریہ برادرم۔محترم محمد وارث بھائی سے درخواست ہے کہ محفل میں ایسے ہی آتے رہیں اور محفل کی شان بڑھاتے رہیں۔
برسبیلِ تذکرہ ، مجھے وارث بھائی کی عمومی گفتگو پڑھنے میں بہت لطف آتا ہے۔
لیکن محفل کے مجموعی ماحول کی طرح آج کل وارث بھائی کا بھی لطائف کےدھاگوں پر بہت زور ہے۔
یا شاید اس لئے کہ آج کل لطائف کی دنیا میں "میاں بیوی کے لطائف" بہت "اِن" ہیں۔
بہت شکریہ برادرم۔
آپ نے جس طرف توجہ دلائی ہے وہ پہلے بھی کچھ احباب دِلا چکے ہیں۔ اصل میں آٹھ دس پہلے آتش جوان تھا اور ولولے بھی تھے لیکن اس عرصے میں "فکرِ دنیا" بہت چھا گئی، آتش بھی بوڑھا ہو گیا، سو اب اتنی ہی ہمت بچی ہے کہ ایک آدھ جملہ اچھال دوں۔
گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے۔۔۔۔۔۔آتش بھی بوڑھا ہو گیا، سو اب اتنی ہی ہمت بچی ہے کہ ایک آدھ جملہ اچھال دوں
بہت شکریہ نظامی صاحب۔بہت بہت مبارک ہو محمد وارث بھائی
شکریہ بہن جی، ممنون ہوں۔بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ آپ کو اور آپ کے متعلقین کو خوشیاں اور آسانیاں
عطا فرمائے۔آمین!
ذرہ نوازی ہے آپ کی اعجاز صاحب قبلہ محترم، پچیس ہزار تو لگتا ہے اب شاید بہت دور ہیں۔
بس احمد بھیا، شعلہ بجھنے سے پہلے جو بھڑکتا ہے وہ حال شاید میرا ہے۔
یونہی بس ایک بات کہہ دی۔ ورنہ آپ ایسےسینیر اراکین کے دم قدم سے ہی یہ محفل آباد ہے۔
ویسے اگر لطائف کے زمروں میں شریک کردہ تبصرے دیکھے جائیں تو لگتا ہے کہ آتش مزید جوان ہو گیا ہے۔
آپ محفل میں آتے رہیے یہی ہمارے لئے غنیمت ہے۔
اللہ اللہ! شکریہ صاحب!مبارک باد
تم شروع اب کرو ہزار لڑی
ہر لڑی کے مراسلے دہ ہزار
بہت شکریہ یوسف صاحب، نوازش آپ کی۔بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی
رب پاک آپ کے علم میں مزید برکت عطا فرمائے آمین۔
بہت شکریہ وجی صاحب، نوازش۔محمد وارث بھائی کو بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ بہن جی۔آپ کو بہت بہت مبارک ہو محمد وارث بھائی
زہے نصیب قبلہ محترم، ممنون ہوں۔مابدولت محترم برادرم محمد وارث کو خلوص دل سے مبارک باد پیش کرنے کو اپنے لیے باعث مسرت و افتخار گردانتے ہیں ۔
ہو برادرم وارث ۔ ۔ بہت بہت ہو ۔
آنکھوں میں دم تو رہے گا صاحب۔گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے۔۔۔۔۔۔
وغیرہ وغیرہ
بہت مبارک ہو محمد وارث ۔ کم گوئی میں بھی ٹھیک ٹھاک پوسٹس ہو گئیں۔اردو محفل پر محمد وارث صاحب نے 22،000 انتہائی قیمتی مراسلے مکمل کرلیے ہیں ۔ تمام محفلین کو مبارک ہو کہ وارث صاحب نے اپنا دل نکال کر محفل پر پیش کردیا ہے۔یہ خزانہ بار بار پڑھنے اور استفادہ کرنے کے لائق ہے۔ فارسی اشعار کا خزانہ ہو یا لطیفوں کی محفل میں ان کی بزلہ سنجی، سب لائق تحسین اور صد ستائش ہے۔ اللہ ان کو عمرِ خضر عطا فرمائے اور یہ یونہی خزانہ لُٹاتے رہیں۔
بہت بہت شکریہ وارث صاحب اور بہت بہت مبارک باد۔
یہ تو زیادہ اچھی بات ہو گئی پھر۔شکریہ فرحت۔ جب سے نظامت چھوڑی ہے میں کم گو نہیں رہا۔
شکریہ زیک۔مبارک ہو وارث
شکریہ بہن جی۔بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی
بہت شکریہ سید صاحب قبلہ محترم۔بہت مبارک ۔وارث بھائی۔
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب۔بہت مبارک ہو وارث بھائی