کل تک مجھے ڈاؤنلوڈ سیکشن تک رسائی نہیں تھی۔ آج وہاں رسائی ملی ہے تو اب میری تمام پوسٹس ماڈریشن کے زمرہ میں منتقل ہو رہی ہیں۔ یہ کیا ماجرا ہے بھئی؟ براہ کرم اسکو چیک کریں۔
نہیں طلحہ بھائی۔ اصل میں محفل اپگریڈ کے بعد اکاؤنٹ کی پرمیشنز میں کچھ مسئلہ ہوا تھا۔ جو کہ اب ٹھیک ہے۔ مگر صفحہ اول پر ابھی بھی رسائی نہیں ہو رہی۔ یہ پیغام آرہا ہے:
arifkarim, you do not have permission to access this page. This could be due to one of several reasons
مجھے زیادہ پیغامات پوسٹ کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ لیکن چونکہ محفل کا تین سال سے ممبر ہوں۔ یوں اچانک اپگریڈ کے بعد فارم پر ایسے چونکا دینے والے مسائل کا سامنا ہوا تھا۔ بس صفحہ اول کا مسئلہ ختم ہو جائے۔ پھر اس دھاگے کو بے شک مقفل کر دیا جائے۔
فورم اپگریڈ کے فورا بعد صفحہ اول والا مسئلہ میرے ساتھ بھی ہوا تھا ۔لیکن اب تو ٹھیک ہے۔
اور آپ کو پوسٹس کا شوق ہو نہ ہو۔ ہم آپ کی پوسٹس بہت خوشی سے اور باادب ہوکر پڑھتے ہیں۔ کیونکہ آپ کی باتیں بہت سنجیدہ اور پر دلیل ہوتی ہیں