چلو پھر فیصلہ کر لیں
کہ کس کو پیار کتنا ہے
تم اپنے آنسو لاو
جو پلکوں سے پھسلتے ہیں
مجھے جل تھل سا کرتے ہیں
تم اپنی سسکیاں لاو
جو تمہارے ہونٹوں سے نکلتی ہیں
مجھے دیوانہ کرتی ہیں
تم اپنی اداسیاں لاو
جو ماتھے پہ مچلتی ہیں
مجھے ہر پل ڈستی ہیں
پھر میں اپنا دل کھولوں گا
تمہیں سب دکھلاوں گا
کہ جب آنسو امڈ آتے ہیں
جنھیں میں روک لیتا ہوں
جو سسکیاں دل میں بہتی ہیں
جنہیں میں توڑ دیتا ہوں
اداسی رقص کرتی ہے
جسے میں مار دیتا ہوں
کہ سب کچھ دل کے اندر ہی
جنم لیتا اور مرتا ہے
مگر تم جب مسکراتی ہو
میں سب کچھ بھول جاتا ہوں
بس یہ یاد رکھتا ہوں
فقط تم تو میری ہو،
تمہارا پیار میرا ہے،
تمہارا پیار میرا ہے
میری ذاتی نظم:23۔06۔2013
کہ کس کو پیار کتنا ہے
تم اپنے آنسو لاو
جو پلکوں سے پھسلتے ہیں
مجھے جل تھل سا کرتے ہیں
تم اپنی سسکیاں لاو
جو تمہارے ہونٹوں سے نکلتی ہیں
مجھے دیوانہ کرتی ہیں
تم اپنی اداسیاں لاو
جو ماتھے پہ مچلتی ہیں
مجھے ہر پل ڈستی ہیں
پھر میں اپنا دل کھولوں گا
تمہیں سب دکھلاوں گا
کہ جب آنسو امڈ آتے ہیں
جنھیں میں روک لیتا ہوں
جو سسکیاں دل میں بہتی ہیں
جنہیں میں توڑ دیتا ہوں
اداسی رقص کرتی ہے
جسے میں مار دیتا ہوں
کہ سب کچھ دل کے اندر ہی
جنم لیتا اور مرتا ہے
مگر تم جب مسکراتی ہو
میں سب کچھ بھول جاتا ہوں
بس یہ یاد رکھتا ہوں
فقط تم تو میری ہو،
تمہارا پیار میرا ہے،
تمہارا پیار میرا ہے
میری ذاتی نظم:23۔06۔2013