تمہارے ساتھ بیتے دن بھلانا ہے بہت مشکل---برائے اصلاح

الف عین
خلیل الرحمن
عظیم
فلسفی
--------------
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
------------
تمہارے ساتھ بیتے دن بھلانا ہے بہت مشکل
کسی بھی اور کو اس دل میں بٹھانا ہے بہت مشکل
---------------
وفا میں سر کٹانے کا سبھی دعوہ تو کرتے ہیں
مگر موقع ہو جب ایسا کٹانا ہے بہت مشکل
------------
ہمیشہ ساتھ دینے کے سبھی وعدے تو کرتے ہیں
حقیقت گر یہ بن جائیں نبھانا ہے بہت مشکل
-------------
جدائی میں تری میرے جو آنسو روز بہتے ہیں
مری کوشش تو ہوتی ہے ، چھپانا ہے بہت مشکل
-------------
مرے دل میں جو ہوتا ہے سرِ محفل وہ کہتا ہوں
خدا سے ڈر کے کہتا ہوں جھکانا ہے بہت مشکل
-----------------
ہزاروں ہی بہانے ہیں یہاں جینے کے دنیا میں
جو مرنے پر ہی مائل ہو بچانا ہے بہت مشکل
----------------
محبّت جن کی سچی ہو جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں
نہیں ہے عشق سچا تو نبھانا ہے بہت مشکل
-----------------
خدا کے سامنے جاتا ہے سر ارشد کا سجدے میں
اسے کوئی جو چاہے تو جھکانا ہے بہت مشکل
----------------
 
عظیم

محفلین
تمہارے ساتھ بیتے دن بھلانا ہے بہت مشکل
کسی بھی اور کو اس دل میں بٹھانا ہے بہت مشکل
---------------بیتے کی جگہ گزرے استعمال کر لیں
دوسرا مصرع بحر سے خارج ہو گیا ہے
'اس' کو ہٹا دیں اور 'بٹھانا' کی بجائے 'بسانا' بہت بہتر رہے گا

وفا میں سر کٹانے کا سبھی دعوہ تو کرتے ہیں
مگر موقع ہو جب ایسا کٹانا ہے بہت مشکل
-----------دوسرا مصرع بدلنے کی ضرورت ہے
مگر جب وقت آ جائے، کٹانا..... میرے خیال میں بہتر رہے گا

ہمیشہ ساتھ دینے کے سبھی وعدے تو کرتے ہیں
حقیقت گر یہ بن جائیں نبھانا ہے بہت مشکل
-------------کیا چیز حقیقت بن جائیں، یہ بات واضح نہیں ہے

جدائی میں تری میرے جو آنسو روز بہتے ہیں
مری کوشش تو ہوتی ہے ، چھپانا ہے بہت مشکل
------------روانی کی کمی ہے خاص طور پر پہلا مصرع
جدائی میں تری جو میرے آنسو.... وغیرہ

مرے دل میں جو ہوتا ہے سرِ محفل وہ کہتا ہوں
خدا سے ڈر کے کہتا ہوں جھکانا ہے بہت مشکل
-----------------دوسرا مصرع واضح نہیں ہے۔ کیا جھکانا مشکل ہے؟

ہزاروں ہی بہانے ہیں یہاں جینے کے دنیا میں
جو مرنے پر ہی مائل ہو بچانا ہے بہت مشکل
----------------'ہی' بھرتی کا لگ رہا ہے، اگر رکھ بھی لیا جائے تو مصرع یوں رواں ہو گا
ہزاروں ہی بہانے ہیں یہاں دنیا میں جینے کے
دوسرے مصرع میں، جو مرنے پر ہی مائل ہو 'اسے' بچانا بہت مشکل ہے
یعنی 'اسے' کی ضرورت ہے!

محبّت جن کی سچی ہو جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں
نہیں ہے عشق سچا تو نبھانا ہے بہت مشکل
-----------------ٹھیک لگ رہا ہے۔ سوائے 'تو' کے طویل کھنچنے کے

خدا کے سامنے جاتا ہے سر ارشد کا سجدے میں
اسے کوئی جو چاہے تو جھکانا ہے بہت مشکل
----------------یہاں بھی 'تو'
شاید
اسے کوئی اگر چاہے جھکانا، ہے بہت مشکل
چل جائے
 
الف عین
عظیم اللہ قریشی
------------
تمہارے ساتھ گزرے دن بھلانا ہے بہت مشکل
کسی بھی اور کو اس دل میں بسانا ہے بہت مشکل
---------------
وفا میں سر کٹانے کا سبھی دعوہ تو کرتے ہیں
مگر جب وقت آ جائے ، کٹانا ہے بہت مشکل
--------------
ہمیشہ ساتھ دینے کے سبھی وعدے تو کرتے ہیں
حقیقت میں یہی وعدے نبھانا ہے بہت مشکل
----------
جدائی میں تری جو میرے آنسو روز بہتے ہیں
مری کوشش تو ہوتی ہے ، چھپانا ہے بہت مشکل
------------
مرے دل میں جو ہوتا ہے سرِ محفل وہ کہتا ہوں
اگر کوئی مجھے چاہے جھکانا ہے بہت مشکل
------------
ہزاروں ہی بہانے ہیں یہاں دنیا میں جینے کے
جو مرنے پر ہی مائل ہو بچانا ہے بہت مشکل
---------------
محبّت جن کی سچی ہو جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں
نہیں ہے عشق سچا تو نبھانا ہے بہت مشکل
----------
خدا کے سامنے جاتا ہے سر ارشد کا سجدے میں
اسے کوئی اگر چاہے جھکانا، ہے بہت مشکل
--------------
 
میم الف

محفلین
ایک بات پوچھنی ہے:
جب بیت+ے لکھتے ہیں یعنی ب ی ت ے
(جیسے ارشد صاحب نے پہلے مصرعے میں لکھا ہے)
تو بیٹے کیوں نظر آتا ہے، ٹ کے ساتھ؟
یہ جمیل نوری نستعلیق فانٹ کا ایشو ہے یا میرے سسٹم کا؟
کیا کسی اور کو بھی یوں نظر آ رہا ہے؟
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مرے دل میں جو ہوتا ہے سرِ محفل وہ کہتا ہوں
اگر کوئی مجھے چاہے جھکانا ہے بہت مشکل
------------ جو دل میں ہوتا ہے' کی جگہ یہ کہنا بہتر ہے کہ سچی بات برملا کہتا ہوں، لگی لپٹی نہیں رکھتا
جو سچی بات ہوتی ہے سر محفل....
بہتر ہو شاید
جھکانا کے بعد کوما ضروری ہے

محبّت جن کی سچی ہو جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں
نہیں ہے عشق سچا تو نبھانا ہے بہت مشکل
---------- جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں سچے عشق کی پہچان تو نہیں لگتی! لیکن اگر یہ مصرع بدل بھی دیں تب بھی دونوں مصرعوں میں سچا لفظ کا دہرایا جانا اچھا نہیں
مگر جب پیار جھوٹا ہو، نبھانا..
کیا جا سکتا ہے
 
میم الف

محفلین
شفٹ کے ساتھ ٹ اور شفٹ کے بغیر ت آنا چاہئے
آپ کے مراسلے کا عنوان مجھے یوں نظر آ رہا ہے:
bete.jpg

جب پہلی دفعہ نظر سے گزرا تو لگا شاید آپ اپنے بیٹے کی شکایت کر رہے ہیں کہ بیٹے! تو کیسا نافرمان ہے کہ تیرے ساتھ دن بھلایا نہیں جا سکتا۔
پھر میں نے سوچا دن بھلانا کیا ہوا؟ دن بتانا ہو گا — شاید ٹائپنگ میں غلطی کر گئے ہیں ۔۔
بہرحال، نہیں، لگتا ہے میری انسٹال کردہ فانٹ کا ایشو ہے :unsure:
 
Top