تمہارے نام

سجاد انور

محفلین
السلام علیکم
کیسے ہیں سب دوست
امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہونگے
اس فورم میں اپنی پہلی پوسٹ کر رہا ہوں
جی ہاں ایک غزل جو کچھ عرصہ پہلے قلم بند کی تھی آپکی خدمت میں پیش کرتا ہوں


تمہارے نام اس کا انتساب لکھوں گا
میں اپنی زندگی پر اک کتاب لکھوں گا
گڑی ہوئی ہیں جو صدیوں سے تیرے رستے پر
میں راہ دیکھتی آنکھوں کے خواب لکھوں گا
کٹی ہے وصل کی خواہش میں زندگی کیسے
تمہارے ہجر کے سارے عذاب لکھوں گا
بہاریں مانگنے آتی ہیں دلکشی تم سے
ترے لبوں کو میں تازہ گلاب لکھوں گا
گھنیری زلفوں کے سائے گھٹائیں ہوں جیسے
تمہارے چہرے کو میں آفتاب لکھوں گا
تمہیں تو چاند ستارے بھی جھک کے تکتے ہیں
تمہارے حسن کی سب آب و تاب لکھوں گا
یہ میری عزت و شہرت یہ نام تم سے ہے
یوں اس کتاب کا لب لباب لکھوں گا
ملے وہ یا نہ ملے تو تلاش کر سجاد
تری تڑپ کا میں سارا حساب لکھوں گا​
سب دوست اپنا خیال رکھئیے گا
آپ کی آرا کا منتظر
:D :D :D
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم سجاد انور اور خوش آمدید۔ ماشاءاللہ بہت اچھی غزل ارسال کی ہے آپ نے۔ اس محفل میں بہت سے سخنور اور اہل ذوق موجود ہیں۔ آپ انشاءاللہ اس محفل کو اپنے مزاج کے مطابق پائیں گے۔

والسلام
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب سجاد۔ آپ نے بہت ہی اچھی غزل کہی ہے۔
ملے وہ یا نہ ملے تو تلاش کر سجاد
تری تڑپ کا میں سارا حساب لکھوں گا

بہت خوب کہا ہے۔

اور آپ کو اردو محفل پرخوش آمدید!!
 

سجاد انور

محفلین
غزل پسند کرنے اور اتنی اچھی ویب سائٹ متعارف کروانے کا بہت شکریہ نبیل اور ماورا
اپنا خیال رکھئیے گا
اللہ حافظ
 

الف عین

لائبریرین
سجاد آپ کی غزل اچھی ہے، ایک دو اشعار ذرا ’بھرتی‘ کے لگتے ہیں۔ یعنی فلمی گیت نما، برے وہ بھی نہیں۔ میرا اشارہ گلاب اور گھنیری زلفوں والے اشعار سے ہے۔ انھیں نکال کر میں اپنے جریدے ’سمت‘ میں شامل کر لوں گا انشاءاللہ۔ باقی غزل میں کسی اصلاح کی ضرورت نہیں محسوس ہوتی
 

سجاد انور

محفلین
محترم اعجاز اختر صاحب آپکی تعریف کا بہت شکریہ ۔آپ کی زیر پرستی انشا اللہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اپنا خیال رکھئے گا
اللہ حافظ
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
سجاد صاحب یا سجاد بھائی
آپ کی غزل بہت پیاری ہیں اور میری طرف سے بھی آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔اگر آپ جیسے لوگ یہاں آتے رہے تو مجھے امید ہیں کے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا
خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
 

طاہر

محفلین
گڑی ہوئی ہیں جو صدیوں سے تیرے رستے پر
میں راہ دیکھتی آنکھوں کے خواب لکھوں گا


کیا بات ہے جناب زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top