مومن تم بھی رہنے لگے خفا صاحب - حکیم مومن خان مومن

تم بھی رہنے لگے خفا صاحب!
کہیں سایہ مرا پڑا صاحب!

ستم ۔آزار ۔ظلم ۔جور۔ جفا
جو کیا سو بھلا کیا صاحب!

کیوں الجھتے ہو جنبش لب سے
خیر ہے میں نے کیا کہا؟ صاحب!

کیوں لگے دینے خط آزادی
کچھ گناہ بھی غلام کا؟ صاحب!

نام عشق بتاں نہ لو مومن!
کیجئے بس خدا خدا ۔ صاحب!

حکیم مومن خان مومن
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ غزل کلیاتِ مومن سے مکمل کر کے دوبارہ لکھ رہا ہوں۔

تم بھی رہنے لگے خفا صاحب
کہیں سایہ مرا پڑا صاحب

ہے یہ بندہ ہی بے وفا صاحب
غیر اور تم بھلے بھلا صاحب

کیوں الجھتے ہو جنبش لب سے
خیر ہے میں نے کیا کہا صاحب؟

کیوں لگے دینے خط آزادی
کچھ گنہ بھی غلام کا صاحب

ہائے ری چھیڑ رات سن سن کر
حال میرا کہا کہ کیا صاحب

دمِ آخر بھی تم نہیں آتے
بندگی اب کہ میں چلا صاحب

ستم آزار و ظلم و جور و جفا
جو کیا سو بھلا کیا صاحب

ق

کس سے بگڑے تھے، کس پہ غصہ تھا
رات تم کس پہ تھے خفا صاحب

کس کو دیتے تھے گالیاں لاکھوں
کس کا شب ذکرِ خیر تھا صاحب

نام عشق بتاں نہ لو مومن
کیجیے بس خدا خدا صاحب

حکیم مومن خان مومن
 

کاشفی

محفلین
خوبصورت غزل شیئر کرنے کے لیئے شکریہ پیاسا صحرا صاحب۔۔
اور مکمل غزل شیئر کرنے کے لیئے آپ کا تو بیحد شکریہ سخنور فرخ منظور صاحب!
 
Top