رفیع تم مجھے یوں بھُلا نہ پاؤ گے ۔ محمد رفیع

فرخ منظور

لائبریرین
تم مجھے یوں بھُلا نہ پاؤ گے
گلوکار: محمد رفیع
فلم: پگلا کہیں کا 1970
موسیقی: شنکر، جے کشن
شاعر: حسرت جے پوری

 

فاتح

لائبریرین
تم مجھے یوں‌بھلا نہ پاؤ گے
تم مجھے یوں‌بھلا نہ پاؤ گے
جب کبھی بھی سنو گے گیت مرے
سنگ سنگ تم بھی گنگناؤ گے

وہ بہاریں‌وہ چاندنی راتیں
ہم نے کی تھیں جو پیار کی باتیں
ان نظاروں‌کی یاد آئے گی
جب خیالوں میں مجھ کو لاؤ گے

میرے ہاتھوں‌میں تیرا چہرا تھا
جیسے کوئی گلاب ہوتا ہے
اور سہارا لیا تھا بانہوں‌کا
وہ سماں‌کس طرح بھلاؤ گے

مجھ کو دیکھے بنا قرار نہ تھا
ایک ایسا بھی دور گزرا ہے
جھوٹ‌مانو تو پوچھ لو دل سے
میں‌کہوں‌گا تو روٹھ جاؤ گے​
 
Top