تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو
سو بار اگر تم روٹھ گئے ، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
ایک بار اگر ہم روٹھ گئے ، تم ہم کو منانا کیا جانو
تخریبِ محبت آسان ہے ، تعمیرِ محبت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو
تم دور کھڑے دیکھا کیئے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو