AinAlif
محفلین
کیا تم جانتے ہو ؟
تمہاری آنکھیں رومانوی ہیں۔۔۔۔؛
ان آنکھوں کے سوگوار حُسن کا طلسم
یوں جیسے ” قصر الحمراء“ کے ایوانوں کا اُجاڑ پن
اور اُن کے گرد جو حلقے ہیں
وه سياهی کے نہیں،، بلکہ اُداسی حصارکے ہیں
جیسے واہموں کی آنچ پر لرزتے آسماں شگاف بُرج
اور اُن پر اُلّو کی مانند بسیرا کرتی مَیں ۔۔۔۔ مَیں یعنی ” زائرِ محبت“
اور تم ؟۔۔۔جیسے شکِستہ جنتُ العریف کے ساکن فوَارے
جیسے آبی موسیقی۔۔۔اور پوشیدہ روتے پانیوں کی بے نام سرسراہٹ ؛
شب کے کِسی پہر
اِن آنکھوں سے قطرہ قطرہ ٹپکتے زمرد پارے۔۔۔۔؛
مِرا گُمان ہے اِن کے بطن میں خُون کے فوارے چُھوٹتے ہوں گے
یوں جیسے کسی خانہ بدوش کے بدن میں
گھونپے خنجر سے اُبلتے پانچ فوارے ۔۔۔۔۔؛
اور تمہاری پلکوں کی سَرحد ۔۔۔۔ ”مُور کی آخری آہ“
کہ جو بھی اُس سَرحد کو پار کرتا ہے
اُسے مُور کی وہی اَزلی سَرد آہ لگ جاتی ہے۔۔۔۔؛
آہ، وہی اَبدی جُدائی کے لمحے
اُسی طور دِل کا کٹنا۔۔۔ !!
_____________
از قلم A_Ziaee