داغ تم نے بدلے ہم سے گن گن کے لیے ۔ داغ دہلوی

فاتح

لائبریرین
اسی زمین میں حضرت امیر مینائی کی ایک غزل "تند مے اور ایسے کمسن کے لیے" ہم نے کچھ عرصہ قبل ارسال کی تھی۔ آج حضرت داغ دہلوی کی غزل ملاحظہ فرمائیں:

تم نے بدلے ہم سے گن گن کے لیے​
ہم نے کیا چاہاتھا اس دن کے لیے​
کچھ نرالا ہے جوانی کا بناؤ​
شوخیاں زیور ہیں اس سن کے لیے​
وصل میں تنگ آ کے وہ کہنے لگے​
کیا یہ جوبن تھا اسی دن کے لیے​
چاہنے والوں سے گر مطلب نہیں​
آپ پھر پیدا ہوئے کن کے لیے​
فیصلہ ہو آج میرا آپ کا​
یہ اٹھا رکھا ہے کس دن کے لیے​
دے مئے بے درد اے پیر مغاں​
چاہیے اک پاک باطن کے لیے​
دل کے لینے کو ضمانت چاہیے​
اور اطمینان ضامن کے لیے​
مے کشو مژدہ، اب آئی فصلِ گل​
بلبلوں نے چونچ میں تنکے لیے​
ہم نشینوں سے مرے کہتے ہیں وہ​
چھوڑ دیں غیروں کو کیا ان کے لیے​
ہیں رخِ نازک پہ گنتی کے نشاں​
کس نے تیرے بوسے گن گن کے لیے​
وہ نہیں سنتے ہماری کیا کریں​
مانگتے ہیں ہم دعا جن کے لیے​
آج کل میں داغؔ ہو گے کامیاب​
کیوں مرے جاتے ہو دو دن کے لیے​

نواب مرزا خان داغؔ دہلوی کے مجموعۂ کلام "مہتابِ داغ" سے انتخاب
 

باباجی

محفلین
واہ بہت خوب شیئرنگ استاد محترم

چاہنے والوں سے گر مطلب نہیں​
آپ پھر پیدا ہوئے کن کے لیے​
 

شیزان

لائبریرین
وصل میں تنگ آ کے وہ کہنے لگے
کیا یہ جوبن تھا اسی دن کے لیے

چاہنے والوں سے گر مطلب نہیں
آپ پھر پیدا ہوئے کن کے لیے

واہ جی واہ۔۔ درست ہی تو ہے۔۔
بہت عمدہ انتخاب فاتح بھائی
پہلے بھی پڑھی ہے لیکن مکمل اب پڑھی۔
جیتے رہیئے
 

فاتح

لائبریرین
وصل میں تنگ آ کے وہ کہنے لگے
کیا یہ جوبن تھا اسی دن کے لیے

چاہنے والوں سے گر مطلب نہیں
آپ پھر پیدا ہوئے کن کے لیے

واہ جی واہ۔۔ درست ہی تو ہے۔۔
بہت عمدہ انتخاب فاتح بھائی
پہلے بھی پڑھی ہے لیکن مکمل اب پڑھی۔
جیتے رہیئے
ممنون ہوں کہ آپ کو انتخاب پسند آیا۔
 
Top