تندوری چائے

591890_6160244_tandoori-chai01_updates.jpg

سرد راتوں میں تندوری چائے کی چاہ مزید بڑھ گئی ہے، یہ تندوری چائے آخر ہے کیا؟
چائے وہ خاص مشروب ہے جس کے متعارف کرانے کا سہرا چینیوں کے سر جاتا ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ اسے برصغیر میں گوروں نے روشناس کرایا۔
591890_9494152_tandoori-chai02_updates.jpg

نیند، کاہلی، سستی بھگانی ہو، چستی لانی ہو تو ایک کڑک چائے کا کپ کافی ہوتا ہے۔برصغیر پاک و ہند میں مختلف اقسام کی چائے پینے کا رواج عام ہوگیا ہے، اس سے قبل سب سے زیادہ دودھ والی چائے مشہور تھی، مگر اس دودھ والی چائے میں بھی مختلف تجربات کرکے اور کچھ جڑی بوٹیاں، و روز مرہ کے مصالحے شامل کر کے مصالحہ چائے بنائی جانے لگی ہے۔

591890_3933933_tandoori-chai04_updates.jpg

یہ چائے شہروں میں ہی نہیں، جہاں دودھ لسی پینا ثقافت میں شامل ہے یعنی کے گاؤں دیہات میں بھی اپنی جگہ خوب بنا چکی ہے۔دارچینی، ادرک، شہد، الائچی، بادیان،جنسنگ، کیمومائیل،گل بنفشہ اور دیگر ہربس یعنی جڑی بوٹیوں کی علیحدہ علیحدہ اقسام کے یا ان سب چیزوں کو ملا کر نہ صرف قہوہ بناکر استعمال کیا جاتا ہے بلکہ ان کی دودھ والی چائے پینا بھی عام زندگی میں شامل ہوگیا ہے۔

591890_6989303_tandoori-chai03_updates.jpg

یہ تمام جڑی بوٹیاں یا مصالحہ جات کی چائے یا قہوہ ناصرف مختلف قسم کی موسمی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی فراہم کرتا ہے بلکہ یہ کئی امراض کا علاج بھی ہے۔اسی طرح سلم ٹی یعنی وزن کم کرنے اور چربی کو گھلانے میں معاون و مددگار چائے یا قہوہ بھی عام بازار میں دستیاب ہے تاہم اس کا استعمال بغیر کسی ڈاکٹر کے مشورے کے درست نہیں۔

591890_6469593_tandoori-chai05_updates.jpg

اب تذکرہ ہے تندوری چائے کا جو کہ مشروب بھی خاص ہے اور اسے پیش کرنے کا انداز بھی دلگداز ہے۔تندور میں دہکتے انگاروں پر مٹی کے برتنوں میں چائے بنائی جاتی ہے اور انہی انگاروں پر چھوٹی چھوٹی مٹکیاں گرم کرکے خاص لوازمات کے ساتھ تیار چائے، ان گرم ہوتی مٹکیوں میں ڈالی جاتی ہے جس میں ابال آتا ہے اور وہ خاص لذت، مزا اور خوشبو پیدا کرتا ہے جو اتنے جتن کر کے تندوری چائے بنانےاور پینے کا خاصہ ہے۔

591890_7957229_tandoori-chai06_updates.jpg

591890_1825130_tandoori-chai07_updates.jpg

یہ چائے اتنی خاص ہوتی ہے کہ اسے پیش کرنے کا انداز بھی نرالا ہوتا ہے، کڑک دودھ والی تندوری چائے کا جو بھی ایک گھونٹ پیتا ہے وہ تعریف کئے بغیر رہ پاتا، اسے پیش بھی مٹی کی چھوٹی سی مٹکی میں جاتا ہے۔
لنک
 
Top