تنقید کے لیے افسانے کا پہلا پیرا گراف۔۔۔۔''آگہی کا جنون''

نور وجدان

لائبریرین
آگہی کا جنون

اسکی آنکھ ایک دھماکے سے کھلی تھی۔شاید کوئی اور نیا مہمان آیا تھا ۔ کمرہ گو کہ ٹھنڈا تھا مگر غیرمعمولی شور اسکے لیے نیا تھا ۔ اس نے کبھی سو چا تھا کہ وہ اس پاگل خانے میں سسکیاں لیتی زندگی کی آخری سانسوں کو گنے گی۔ابھی سوچ کے در مزید وا ہوتےاک آواز نے توجہ کھینچ لی۔ وہ عورت کی سسکتی بلکتی آواز تھی ۔اس آواز سے اسکی رگوں میں ارتعاش سا چھا گیا۔

''میں پاگل نہیں ہوں، نہیں ہوں پاگل!۔۔۔۔۔۔۔ ''

اسکی چیخیں وحشتناک تھیں جس نے اس کی سوچ کو نئی وادیوں میں دھکیل دیا۔ اسکی سسکیاں بھی ویسی ہی تھیں جو کبھی اسکی تھیں ۔۔

'' میرا قصور تو فہیم ہونا تھا مگراسکا قصور۔۔۔ ۔؟

پھر اسی آواز نے توجہ مبذول کروالی اور وہ ماضی کے گمشدہ اوراق سے پردہ ہٹا رہی تھی۔ اسکی نمیدہ آنکھوں سے جاری آنسوؤں کی شدت میں اسکی آواز سننے سے اور بڑھ گئ۔ وہ ایک مقفل کمرے میں تھی۔ اسکو دیکھ نہیں سکتی تھی مگر اسکی آوازیں اس کے اندر ہلچل پیدا کر رہی تھیں ۔۔۔ اسے دیکھنے کا اختیار بھی ہوتا تو تب بھی اس کو نہیں دیکھ پاتی ۔ یہ وہ مرحلہ تھا جب وہ آزاد پنچھی سے صیاد کی قید میں آگئ ۔۔صیاد بھی کیا تھا اک پاگل خانہ تھا جس نے اس کے تمام پر کاٹ ڈالے تھے۔اس کی سوچوں کی یلغار کو گونجتی ہوئی کرخت آواز نے ختم کیا

یہاں پر آنا والا ہر کوئی یہی کہتا ہے؛

'' میں پاگل نہیں۔ میں پاگل نہیں ہو ں''

اک گرج دار مردانہ آواز نے ہنستے پھر قہقہ لگاتے ہوئے کہا۔اور اسکو مزید سوچوں کے گرداب میں گھیر لیا۔ وہ اس پاگل خانے میں اس سوچ کہ سوا اور کر بھی کیا سکتی تھی ۔

'' کیا میں بھی پاگل ہوں۔ اگر پاگل ہوں تو سوچ کیوں رہی، ماضی کیا پاگلوں کو یاد رہتا ہے؟''

وائیٹ کلر کے ماربلز ،نامور ڈاکڑوں کی دیواروں پر لٹکی تصاویر، برآمدے کے سامنے چھوٹے چھوٹے باغیچے جن کے راستے بالائی منزلوں سے دیکھنے والوں کو دلکش نظارہ دے رہے تھے اور یہی سبزہ شاید پاگل خانے میں پاگل ہونے سے بچاتا تھا۔اور وقت کے پیچ و تاپ نے گرچہ ماضی کے در وا رکھے تھے اور اسکے ساتھ ساتھ زندگی کا وہ شعور دیا کہ شاید وہ کبھی دوبارہ حاصل نہ کر سکتی ۔یہ زندگی تو تھی جس نے ہنستے کھلکھلاتے لہکتے دنوں کو آگ و خون میں بدل ڈال تھا

جرم کو تحریر کرنا بڑا گراں ہوتا ہے اگر وہ جرم محبت کا ہو۔ اور تقدیر کا ایسا کھیل کھیلتی ہے جو آپ کو مجرم بنا کر ہی چھوڑتا ہے ۔۔وہ چل رہی تھی اور سوچ رہی تھی ۔ جانے کیوں دو چہر ےا سکے سامنے آجاتے ۔جن کو فراموش نہیں کر پائی تھی ایک اس کے نانا جان تھے اور دوسرا اسکی محبت کا تھا ۔۔

محمد یعقوب آسی ناصر علی مرزا صائمہ شاہ سید زبیر قیصرانی ابن سعید سلمان حمید سید فصیح احمد عثمان ابن رضا نایاب

آپ ابتدائے میں جو خامیاں مہربانی کرکے ان کو بتا دیں ۔۔۔ تاکہ آگے ٹھیک لکھا جائے۔۔یہ افسانے کا پہلا پیرائیہ ہے ۔۔ میں اصلاح کروانا چاہ رہی
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
دیسی اور مغربی معاشرے کا فرق یہاں کافی واضح ہے۔ پاگل خانہ جو دکھایا گیا ہے وہ اپنی بناؤٹ کے اعتبار سے، وائٹ ماربل، سبزہ وغیرہ کے حساب سے مغربی لگتا ہے لیکن ڈاکٹروں کا رویہ کہ یہاں آنے والا ہر پاگل یہی کہتا ہے، اسے پاکستانی یا دیسی معاشرہ ثابت کرتا ہے۔ ڈاکٹر کبھی بھی پاگل کو اس کے منہ پر پاگل نہیں کہے گا۔ یہ نکتہ دیکھ لیجئے
 
نور وجدان

لائبریرین
ڈاکٹر کے علاوہ ایڈنگ سٹاف بھی تو ہوتا ہے ۔۔۔۔پاگل خانے میں تھوڑا سا سبزہ ہے
http://lph.com.pk/services.php

میں نے ماربلز ڈھونڈے ہوئے تھے

http://lph.com.pk/index.php

http://www.pimh.gop.pk/images/index_10.jpg

یہ سبزہ بھی ہے نا :

http://keh.org.pk
دیکھیں آپ ہے نا :)

میں نے مغربی اور مشرقی نہیں لکھا تھا یہ گورنمنٹ کے ہاسپٹلز ۔۔پرائیویٹ تو کافی اچھے ہوگئے ۔۔آپ مجھے اچھا افسانہ نگار بنا ڈالیں گے قسم سے

آپ ایدھی پر جائیں یا پیجاب مینٹل ہاسپٹل میں تو سب ویسا جیا آپ نے بتایا

https://www.google.com/search?q=Edhi Destitute Homes and habitats for Mentally ill&client=opera&hs=dIC&source=lnms&tbm=isch&sa=X&ei=tObMU4dWhajRBbDAgagC&ved=0CAgQ_AUoAQ&biw=1366&bih=660

http://www.ngos.org.pk/health/mental_health_pakistan.htm

یہ پاکستانی پاگل خانے کی لسٹ ہا ہا
 
قیصرانی

لائبریرین
ڈاکٹر کے علاوہ ایڈنگ سٹاف بھی تو ہوتا ہے ۔۔۔۔پاگل خانے میں تھوڑا سا سبزہ ہے
http://lph.com.pk/services.php

میں نے ماربلز ڈھونڈے ہوئے تھے

http://lph.com.pk/index.php

http://www.pimh.gop.pk/images/index_10.jpg

یہ سبزہ بھی ہے نا :

http://keh.org.pk
دیکھیں آپ ہے نا :)

میں نے مغربی اور مشرقی نہیں لکھا تھا یہ گورنمنٹ کے ہاسپٹلز ۔۔پرائیویٹ تو کافی اچھے ہوگئے ۔۔آپ مجھے اچھا افسانہ نگار بنا ڈالیں گے قسم سے

آپ ایدھی پر جائیں یا پیجاب مینٹل ہاسپٹل میں تو سب ویسا جیا آپ نے بتایا

https://www.google.com/search?q=Edhi Destitute Homes and habitats for Mentally ill&client=opera&hs=dIC&source=lnms&tbm=isch&sa=X&ei=tObMU4dWhajRBbDAgagC&ved=0CAgQ_AUoAQ&biw=1366&bih=660
میں شروع میں کچھ عرصہ جب کلچر اور سوشل سروسز کی وزارت کے ماتحت ایک آفس میں کام کرتا تھا تو میں نے یہاں کے دماغی امراض کے دو مشہور ادارے دیکھے تھے۔ تو آپ کے بیان کردہ مناظر (وائٹ ماربل تو نہیں لیکن وائٹ ٹائلز) اور سبزہ وغیرہ بعینہٖ ویسے ہی دکھائی دیا جیسے آپ نے لکھا ہے :)
 
وہ پاکستانی حکومت کے ہوں گے ۔۔میں بھی کہوں ہر ہر بات کا علم کیسے آپ کو ۔۔ پاکستان کے سارے پاگل خانوں کی لسٹ لنک میں ۔۔ اصل میں مجھے مخصوص پاگل خانے کانام لینا چاہیے ۔۔۔ تاکہ قاری کو پتا چلے کون سا پاگل خانہ ہے ۔۔۔''''یہ بات ۔۔۔یہ خامی ۔۔۔میں نے سارے ریسرچ کیے پاکساتان میں این جی او ز والے یا اکا دکا پاگل خانے اچھے ہیں پر سارے نہیں یہاں تک کہ ایدھی والی بھی نہیں ۔۔۔واہ جی واہ ۔۔۔ اچھا بتا رہے ہٰں
 
اچھی کوشش کر رہی ہیں۔ لکھتی رہیئے اور تنقید کو آرام سے سنتی رہیئے۔ اگر تنقید منفی ہوئی تو بھی، اگر مثبت ہوئی تو بھی، آپ کو ہی فائدہ پہنچائے گی
ایک مشورہ اور دینا چاہوں گا کہ آپ افسانے کی آؤٹ لائن پہلے بنا لیا کیجئے۔ پھر اس میں رنگ بھرنا آسان بھی ہو جاتا ہے اور تسلسل بھی برقرار رہتا ہے
 
نور سعدیہ شیخ
تنقید کے لیے افسانے کا پہلا پیرا گراف۔۔۔۔''آگہی کا جنون''
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

افسانہ ایک اکائی ہوتی ہے، اس پر بات بھی کلی حیثیت میں ہو تو مفید ہو سکتی ہے۔ بہت شکریہ
 
سید زبیر

محفلین
ارے میری بہن نور سعدیہ شیخ ! مجھے کس صف میں بٹھا دیا ، میں تو محفل کے فن و ہنر کے اکابرین کی جوتیاں سیدھی کرنے والوں میں سے ہوں ۔ بہر حال برادرم محمد یعقوب آسی اور عزیزم قیصرانی کی رائے مستند ہے ۔ ایک خوبصورت منظر نگاری اور سچے جذبات افسانے کو دل چسپ بنا دیتے ہیں ۔ سلسلہ جاری رکھیں ۔
 
سید بادشاہ مجھے تو شرمندہ نہ کیجئے، ہم جیسے تو آپ کے پیروں کی خاک کے برابر بھی شاید نہ ہوں :)
استادِ محترم کے بارے آپ کی رائے اہمیت رکھتی ہے :)
 
سید زبیر

محفلین
سید بادشاہ مجھے تو شرمندہ نہ کیجئے، ہم جیسے تو آپ کے پیروں کی خاک کے برابر بھی شاید نہ ہوں :)
استادِ محترم کے بارے آپ کی رائے اہمیت رکھتی ہے :)
جس آقا ﷺ کی نسبت سے آپ مجھے تکریم بخش رہے ہیں اللہ کریم اپنے حبیب پاک ٖﷺ کے صدقے آپ کے درجات بہت بلند فرمائے ۔ دونوں جہانوں کی سعادتیں اور خوشیاں نصیب فرمائے ۔ اور مجھے روز محشر شرمندگی اور ندامت سے اپنی پناہ میں رکھے (امین) جزاک اللہ
 
جزاک اللہ محترم
 
ارے میری بہن نور سعدیہ شیخ ! مجھے کس صف میں بٹھا دیا ، میں تو محفل کے فن و ہنر کے اکابرین کی جوتیاں سیدھی کرنے والوں میں سے ہوں ۔ بہر حال برادرم محمد یعقوب آسی اور عزیزم قیصرانی کی رائے مستند ہے ۔ ایک خوبصورت منظر نگاری اور سچے جذبات افسانے کو دل چسپ بنا دیتے ہیں ۔ سلسلہ جاری رکھیں ۔

جوتیاں سیدھی کیجئے! امی حضور کی اور عرض کیجئے: "امی جان، کیا آپ بڑی امی کہلانا پسندنہیں کریں گی؟" :tongueout:
 
سید زبیر

محفلین
جوتیاں سیدھی کیجئے! امی حضور کی اور عرض کیجئے: "امی جان، کیا آپ بڑی امی کہلانا پسندنہیں کریں گی؟" :tongueout:
سرکار حسرت ہی رہی ۔ والدہ ماجدہ جب میں بارہ سال کا تھا تو وہ اللہ کو پیاری ہوگئیں اللہ کریم اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین)
 
سرکار حسرت ہی رہی ۔ والدہ ماجدہ جب میں بارہ سال کا تھا تو وہ اللہ کو پیاری ہوگئیں اللہ کریم اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین)
اللہ کریم ان کو کروٹ کروٹ جنت بخشے۔
لاعلمی میں آپ کا دکھ تازہ کر دیا، شرمندہ ہوں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
ارے میری بہن نور سعدیہ شیخ ! مجھے کس صف میں بٹھا دیا ، میں تو محفل کے فن و ہنر کے اکابرین کی جوتیاں سیدھی کرنے والوں میں سے ہوں ۔ بہر حال برادرم محمد یعقوب آسی اور عزیزم قیصرانی کی رائے مستند ہے ۔ ایک خوبصورت منظر نگاری اور سچے جذبات افسانے کو دل چسپ بنا دیتے ہیں ۔ سلسلہ جاری رکھیں ۔
آپ کی کہانی پڑھی مزے کی تھی اس طرح کہ کر مجھے مایوس نہ کریں۔ اپ کو شامل کرتی رہوں گی

محمد یعقوب آسی آپ کی بات سے اتفاق ہے :)
 
سلمان حمید

محفلین
مجھے شامل کر کے پچھتاؤ گی۔ اتنی تنقید کروں گا کہ آپ تو آپ باقی اساتذہ بھی چیخ اٹھیں گے کہ اگر اس کو بلانا ہوتا ہے تو ہمیں مت ٹیگ کرنا کیونکہ اتنی بونگیاں اکٹھی برداشت نہیں ہوتیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
سلمان حمید

محفلین
میرے تنقید کا برا نہیں ماننا کیونکہ قوی امکان ہے کہ اس کا سر ملے نہ پیر۔ مجھے جو لگا لکھ رہا ہوں۔

اسکی آنکھ ایک دھماکے سے کھلی تھی۔شاید کوئی اور نیا مہمان آیا تھا ۔ کمرہ گو کہ ٹھنڈا تھا مگر غیرمعمولی شور اسکے لیے نیا تھا ۔ اس نے کبھی سو چا تھا کہ وہ اس پاگل خانے میں سسکیاں لیتی زندگی کی آخری سانسوں کو گنے گی۔ابھی سوچ کے در مزید وا ہوتےاک آواز نے توجہ کھینچ لی۔ وہ عورت کی سسکتی بلکتی آواز تھی ۔اس آواز سے اسکی رگوں میں ارتعاش سا چھا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھماکہ؟ دھماکے کے وضاحت کر دیجئے یا "شور" یا "چیخ و پکار" کہہ لیں۔

کمرہ گو کہ ٹھنڈا تھا مگر غیرمعمولی شور اسکے لیے نیا تھا - کمرے کے ٹھنڈے ہونے سے شور کا کیا تعلق؟

اس نے کبھی سو چا تھا کہ وہ اس پاگل خانے میں سسکیاں لیتی زندگی کی آخری سانسوں کو گنے گی - یہ سوالیہ فقرہ ہے؟

ابھی سوچ کے در مزید وا ہوتےاک آواز نے توجہ کھینچ لی - "کہ" مسنگ ہے۔

وہ عورت کی سسکتی بلکتی آواز تھی - "ایک" عورت کر لیں

اس آواز سے اسکی رگوں میں ارتعاش سا چھا گیا - ارتعاش چھاتا ہے یا پیدا ہوتا ہے؟ ہاہاہا یہ مجھے خود نہیں پتہ :(

اسکی چیخیں وحشتناک تھیں جس نے اس کی سوچ کو نئی وادیوں میں دھکیل دیا۔ اسکی سسکیاں بھی ویسی ہی تھیں جو کبھی اسکی تھیں - جس؟ یا جنہوں؟ جو؟ یا جیسی؟

تو اگر میری باتوں سے اتفاق ہے تو ایک دفعہ گہری نظر سے دوبارہ پڑھ لو یہ سب آرام سے نظر آ جائے گا :)
اگر اتفاق نہیں ہے تو پیشگی معذرت :(
 
Top