تنہا ہوں میں

اظہرالحق

محفلین
تحسین جاوید ایک خوبصورت آواز کے مالک ہیں ، انکے کتنے ہی گیت عوام میں مقبولیت حاصل کرچکےہی ، ایک بہت ہی منفرد گیت پیش کر رہا ہوں ، جسے سن کر تحسین کو بے ساختہ داد دینے کا دل کرتا ہے ، گیت صابر ظفر کا ہے ، اور خوبصورت دھن کے خالق ہیں جاوید اللہ دتہ ۔ ۔ ۔

اور یہ گیت بھی نیٹ پر پہلی بار اردو محفل کے احباب کے لئے ۔ ۔ ۔

[ame=http://www.divshare.com/download/4242065-258]تنہا ہوں میں میری جان[/ame]


---------------------------------
تنہا ہوں میں میری جان
جی سکوں گا نہ تیرے بنا
آنسو جو آنکھوں میں ہیں
کیسے چھپاؤں گا میں

کھوئے ہوئے پیار کو
برسوں سے دیکھا نہیں
سونا ہے دل کا نگر
کوئی دیا بھی نہیں

کانٹوں بھری زندگی
مجھ کو رلاتی رہی
ناکام چاہت میری
دل کو جلاتی رہی

تم کیا گئے لے گئے
مجھ سے میری ہر خوشی
ہونٹوں پے آتی نہیں اب
بھولے سے بھی اب ہنسی
 
Top