امین شارق
محفلین
الف عین سر یاسر شاہ سر
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
تن تو ہے، من تلاش کرتے ہیں
دِل ہے، دھڑکن تلاش کرتے ہیں
عکس کِردار کا دِکھائے جو
ایسا درپن تلاش کرتے ہیں
اپنے اسلاف کی ترقی کا
آؤ مدفن تلاش کرتے ہیں
چار دِن کے جہاں میں جانے کیوں؟
لوگ مسکن تلاش کرتے ہیں
ساتھ جِن کے نہ ہو کوئی رہبر
اُن کو رہزن تلاش کرتے ہیں
دوست بھی ایسے ڈُھونڈتے ہیں ہمیں
جیسے دُشمن تلاش کرتے ہیں
بچنا ہوگا ہمیں مُنافق سے
سانپ روزن تلاش کرتے ہیں
اے خزاں! چل اُجاڑنے کے لئے
کوئی گُلشن تلاش کرتے ہیں
بِجلیو! آؤ تباہ کرنے کو
اِک نشیمن تلاش کرتے ہیں
سوچ بچوں کی ہے بڑے بوڑھے
وجہِ قدغن تلاش کرتے ہیں
عِشق میں ہم بھی بن گئے مجنوں
جا بجا بن تلاش کرتے ہیں
جِس میں غم کی نہ آئے پرچھائی
ایسا آنگن تلاش کرتے ہیں
خُشک سالی میں ہیں ترے بندے
مولیٰ ساون تلاش کرتے ہیں
ایک دِن آئیں گے نِگاہوں میں
اہلِ فن فن تلاش کرتے ہیں
تُم جوانی کو سوچتے ہی رہو
ہم لڑکپن تلاش کرتے ہیں
بِیتے ماضی میں آج بھی شارؔق
اپنا بچپن تلاش کرتے ہیں
دِل ہے، دھڑکن تلاش کرتے ہیں
عکس کِردار کا دِکھائے جو
ایسا درپن تلاش کرتے ہیں
اپنے اسلاف کی ترقی کا
آؤ مدفن تلاش کرتے ہیں
چار دِن کے جہاں میں جانے کیوں؟
لوگ مسکن تلاش کرتے ہیں
ساتھ جِن کے نہ ہو کوئی رہبر
اُن کو رہزن تلاش کرتے ہیں
دوست بھی ایسے ڈُھونڈتے ہیں ہمیں
جیسے دُشمن تلاش کرتے ہیں
بچنا ہوگا ہمیں مُنافق سے
سانپ روزن تلاش کرتے ہیں
اے خزاں! چل اُجاڑنے کے لئے
کوئی گُلشن تلاش کرتے ہیں
بِجلیو! آؤ تباہ کرنے کو
اِک نشیمن تلاش کرتے ہیں
سوچ بچوں کی ہے بڑے بوڑھے
وجہِ قدغن تلاش کرتے ہیں
عِشق میں ہم بھی بن گئے مجنوں
جا بجا بن تلاش کرتے ہیں
جِس میں غم کی نہ آئے پرچھائی
ایسا آنگن تلاش کرتے ہیں
خُشک سالی میں ہیں ترے بندے
مولیٰ ساون تلاش کرتے ہیں
ایک دِن آئیں گے نِگاہوں میں
اہلِ فن فن تلاش کرتے ہیں
تُم جوانی کو سوچتے ہی رہو
ہم لڑکپن تلاش کرتے ہیں
بِیتے ماضی میں آج بھی شارؔق
اپنا بچپن تلاش کرتے ہیں