کاروبار کی دنیا ہے جناب۔ اگر اگلا کسی مشکوک مالی حیثیت کے ملک کو ادھار دیتا ہے تو سب سے پہلے اپنے پیسے کو محفوظ بنائے گا۔ پھر اس کے بعد آپ کے بارے سوچے گااس میں کوئی شک نہیں کہ چین ہمارا چھپا دشمن ہے
سوا ارب کی آبادی کے ملک کو اگر آپ ان دو مثالوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر پہلے آپ متحدہ عرب امارات سے شروع کیجئے کہ وہاں ٹورسٹ کے لئے کیا قوانین ہیں؟میرے چھوٹے بھائی کی دبئی میں لیپ ٹاپ ریپئرنگ اند مینٹننس کمپنی ہے۔ وہ خود انجینئر ہے۔ ہر تین مہینے بعد چائنا جانا پڑتا ہے۔ اور ہر دفعہ چائنہ جانے کے لئے سپانسر لیٹر 1700 سے لیکر 2000 درہم تک خریدنا پڑتا ہے۔ ایک دفعہ تو چائنا ایمبیسی میں اس کی بحث بھی ہوگئی تھی کہ انڈین کو بغیر سپانسر شپ کے چائنا کا ٹورسٹ ویزہ دیا جاتا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بارے میں ایمبیسی نے یہ جواب دیا کہ Pakistanies are not allowed as tourist in china۔ ایک طرف پاک چائنا دوستی کے کھوکھلے نعرے اور دوسری طرف انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات خراب ہونے کے باوجود ان کو صرف ڈھائی سو درہم کے عوض چائنا کے ٹورسٹ ویزے دیئے جارہے ہیں۔ اور یہاں دبئی میں چائینیز لوگوں کا پاکستانیوں سے رویہ اور بھی دوغلا اور دشمنوں والا۔
اس کے برعکس نیو ایئر کے موقع پر چھوٹے بھائی نے امریکہ کے ویزے کے لئے اپلائی کیا تو اس کو بی ون اور بی ٹو کا پانچ سال کا ویزہ ملا۔ نیویارک میں 10 دن گزار کو واپس آیا تو جو اس کا مشاہدہ تھا وہ کافی تسلی بخش تھا چائنا کے مقابلے میں۔لہذا میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ چائنا کبھی بھی ہمارا دوست نہیں ہوسکتا
سوا ارب کی آبادی کے ملک کو اگر آپ ان دو مثالوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر پہلے آپ متحدہ عرب امارات سے شروع کیجئے کہ وہاں ٹورسٹ کے لئے کیا قوانین ہیں؟
میں یورپی شہریت رکھتے ہوئے دبئی سے گذرا تھا۔ غلطی میری تھی کہ میں نے پاکستانی پاس پورٹ کو آنے جانے کے لئے استعمال کیا تھا۔ براہ راست فن لینڈ سے میری فلائٹ اتری۔ اس کے باوجود انہوں نے مجھے کہا کہ چونکہ میں پاکستانی پاس پورٹ پر پہلے دبئی آ چکا ہوں، اس لئے مجھے اپنی آنکھ کی پتلی کا سکین کرانا ہوگا۔ ورنہ مجھے ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ تک کی اجازت نہیں دی جائے گی
تاریخ دیکھ لیجئے۔ چینیوں کی پچھلی نسل کے لیڈروں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے نرم گوشہ رکھا ہے اور دکھایا بھی ہے۔ پھر بھی پاکستان سے امریکی جہاز یا امریکیوں کے لئے کی گئی جاسوسی اور ہمارے سیاست دانوں کے کردار ایسے امور ہیں جو اچھے سے اچھے دوست کو بھی ناراض کر سکتے ہیں۔ اس کے باوجود دیکھ لیجئے کہ ابھی تک ہمارے دفاع کا بہت بڑا حصہ اب چین پر انحصار کر رہا ہے
دوغلا نہیں، پاکستانیوں کے بیرون ملک جا کر گم ہو جانے کے واقعات شاید دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوں۔ دوسرا سنکیانگ میں جو پاکستان سے تربیت یافتہ مذہبی دہشت گردوں نے کیا ہوا ہے، اس کے پیش نظر چین کا رویہ انتہائی مناسب ہے۔ پاکستان کے بارے یہ رویہ تو شاید پوری دنیا کے ممالک میں ایسا ہی ہےقیصرانی بھائی امارات کا ٹورسٹ قوانین انڈیا اور پاکستان کے لئے یکساں ہے جبکہ چین اس معاملے میں بہت ہی دوغلہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
اچھا تو پھر یہ کیا ہے:اس میں کوئی شک نہیں کہ چین ہمارا چھپا دشمن ہے
محض 30 سالوں میں پوری دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہےکاروبار کی دنیا ہے جناب۔ اگر اگلا کسی مشکوک مالی حیثیت کے ملک کو ادھار دیتا ہے تو سب سے پہلے اپنے پیسے کو محفوظ بنائے گا۔ پھر اس کے بعد آپ کے بارے سوچے گا
یہ تو خود پاکستانی حکومت (مشرف دور) کا شرف ہے جب سے یہ امریکی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حصہ ڈالا تھا۔دوغلا نہیں، پاکستانیوں کے بیرون ملک جا کر گم ہو جانے کے واقعات شاید دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوں۔ دوسرا سنکیانگ میں جو پاکستان سے تربیت یافتہ مذہبی دہشت گردوں نے کیا ہوا ہے، اس کے پیش نظر چین کا رویہ انتہائی مناسب ہے۔ پاکستان کے بارے یہ رویہ تو شاید پوری دنیا کے ممالک میں ایسا ہی ہے
آپکے سمجھنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔آپ کا موقف اپنی جگہ پر اور میں اس کا احترام کرتا ہوں لیکن میرے ذاتی تجربے کی بنیاد پر میں چائنا کو پاکستان کو چھپا دشمن سمجھتا ہوں۔
اگر پن بجلی میں بھی کمیشن نکل آتا تو ضرور توجہ ہوتیجبکہ سب سے سستا ذریعہ پن بجلی کا ہے۔۔۔۔ جس کی طرف توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔