توجہ فرمائیں - اردو محفل کی لائبریری

شمشاد

لائبریرین
توجہ فرمائیں

انتظامیہ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ اردو محفل کی لائبریری پر کلک کریں تو مندرجہ ذیل پیغام آتا ہے :

Application error
An error occurred in the application and your page could not be served. If you are the application owner, check your logs for details. You can do this from the Heroku CLI with the command
heroku logs --tail
 
شمشاد

لائبریرین
یہ محمد تابش صدیقی کس بات کے منتظم ہیں؟

مزید یہ کہ اراکین لائبریری اکثر شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں ٹیگ کی اطلاع نہیں ملتی۔

اب یہی دیکھ لیں کہ مجھے نورتن والی لڑی کی اطلاع نہیں ملی اور آپ کو مجھے الگ سے بتانا پڑا۔
 
زیک

مسافر
مزید یہ کہ اراکین لائبریری اکثر شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں ٹیگ کی اطلاع نہیں ملتی۔

اب یہی دیکھ لیں کہ مجھے نورتن والی لڑی کی اطلاع نہیں ملی اور آپ کو مجھے الگ سے بتانا پڑا۔
ایک پوسٹ میں ایک مخصوص تعداد (10؟) سے زیادہ ارکان کو ٹیگ کریں تو اطلاع نہیں ملتی۔
 
ممنون حسین ہیں۔ :)

تفنن برطرف
مذکورہ بالا معاملہ میرے اختیارات سے باہر ہے۔ لائبریری ویب سائٹ مینیجمنٹ سعود بھائی کے پاس ہی ہے۔
مزید یہ کہ اراکین لائبریری اکثر شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں ٹیگ کی اطلاع نہیں ملتی۔

اب یہی دیکھ لیں کہ مجھے نورتن والی لڑی کی اطلاع نہیں ملی اور آپ کو مجھے الگ سے بتانا پڑا۔
ٹیگ کی اطلاع نہ ملنے کی ایک وجہ تو زیک بتا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر مراسلہ کی تدوین کر کے ٹیگ شامل کیا جائے، تب بھی اطلاع نہیں ملتی۔

جن دنوں ٹیگ کا معاملہ رپورٹ ہوا، ان دنوں مصروفیات کی وجہ سے انتظامی امور پر توجہ نہ تھی۔ بعد میں دھیان نہ جا سکا، جس پر معذرت۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر دس ٹیگ فی مراسلہ کی حد یقینی ہے تو نو ٹیگ کے دو تین سیٹ بنالیے جائیں ۔ لیکن یہ کام مقدس اور محب علوی پر ایک اضافی بوجھ ہو گا۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ایک مشورہ ہے۔۔۔ اگر آپ سب کو ٹھیک اور پریکٹیکل لگے۔
لائبریری ٹیم کو ایک بڑے گروپ کی بجائے چھوٹے (۱۰ یا ۸ افراد کے) کے سب گروپس میں تقسیم کیا جائے۔ ہر گروپ کا ایک لیڈر ہوگا۔ محب بھیا اور مقدس اور عینی آپی صفحات کی تقسیم کا حساب کتاب گروپ لیڈر سے کریں گے اور اسی کو ہر جگہ ٹیگ کریں گے۔
گروپ لیڈر ایک ذاتی گروپ مکالمے میں باقی کا سلسلہ چلا سکتا ہے۔
ایک بڑے گروپ کو سب گروپس میں تقسیم کرنے سے کسی قدر بوجھ بھی بٹ جائے گا۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
ریگولر کام کرنے والے دس بارہ لوگ ہی ہیں اور ان میں سے بھی اکثر کی اور بھی خاصی مصروفیت ہیں، جابز، اسٹڈیز اور گھر بچے۔
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اگر ہم اسے ایک پراپر سسٹم کی صورت دے دیں تو زیادہ لوگ حصہ لیں، کیونکہ یوں وقت بہت کم صرف ہوگا۔۔۔۔ یہ کوئی اتنا مشکل کام بھی نہیں۔۔۔۔ مطلب ٹائپنگ!
ایسا محض مجھے لگتا ہے۔۔۔ ہو سکتا ہے ایسا نہ ہو۔ :)
 
مقدس

کام تو پراپر ہی چل رہا ہے، کتابیں ٹائپ ہو رہی ہیں، ساتھ ہی پروف ریڈ بھی اور شعیب بھائی ان کو ساتھ ساتھ شائع بھی کر رہے ہیں، پرسنلی مجھے لگتا ہے کہ ایسے آرگنائزڈ کام پہلے کم ہی ہوا ہے، اس بار تو ماشاءاللہ سارے مرحلے آسانی سے طے پا رہے ہیں۔
کام مشکل ہر گز نہیں ہے لیکن اس کے لیے ٹائم کی ضرورت ہوتی اور سب کے لیے اپنا گھر، بچے، فیملی اور جابز پہلی پرائیریٹی ہونی چاہیے، اس کے بعد محفل اور اس کے کام جو چل ہی رہے ہیں
 
Top