توجہ منتظمین

الف عین

لائبریرین
میں تقریباً دو سال سے چلاتا آیا ہوں لیکن منتظمین کے کانوں پہ جوں تک نہ رینگی (الحمد للہ اس سے ثابت ہوا کہ جوئیں ہیں ہی نہیں) کہ لائبریری فورم کو رجسٹر ہوئے بغیر رسائی دی جائے (ان کو پوسٹ کرنے کی اجازت بے شک نہ ہو) تعجب ہے کہ یوزر کا رجسٹر ہوتے ہی آج کل تو اس میں پوسٹ کرنا بھی ممکن ہے، اور مبتدی بھی اپنی شاعری تک اس کی شاعری کی ذیلی فورم میں پوسٹ کرنے کے اہل ہیں (جب کہ ماہ اردو لائبریری ختم ہو چکا ہے)، لیکن دیکھنے کے لیے رجسٹر ہونا ضروری ہے؟؟
آج میں علیٰحدہ پیغام میں اس کو یہاں پوسٹ کر رہا ہوں تاکہ منتظمین توجہ دیں۔
اور پھر خواہ مخواہ یہ جھوٹ نہ دہرایا جائے کہ ان رجسٹرڈ یوزر کو محض پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری باتیں۔۔۔1۔ محفل کے پورٹل پیج (index.php)سے فورم میں جانے کا کوئی لنک نہیں، آج کے پیغامات کلک کر کے جانا پڑتا ہے۔
2۔ ڈاؤن لوڈس کا لنک بھی اس پیج پر نپہیں ہے بلکہ فورم کے کسی بھی پیج پر نہیں ہے۔ (جواب میں Download.php کا لنک دے دیا جاتا ہے، لیکن یہ لنک کہاں ہے؟ کسی مین صفحے پر تو نہیں۔
 

arifkarim

معطل
دوسری باتیں۔۔۔1۔ محفل کے پورٹل پیج (index.php)سے فورم میں جانے کا کوئی لنک نہیں، آج کے پیغامات کلک کر کے جانا پڑتا ہے۔
2۔ ڈاؤن لوڈس کا لنک بھی اس پیج پر نپہیں ہے بلکہ فورم کے کسی بھی پیج پر نہیں ہے۔ (جواب میں Download.php کا لنک دے دیا جاتا ہے، لیکن یہ لنک کہاں ہے؟ کسی مین صفحے پر تو نہیں۔

اعجاز انکل، ان دونوں کے لنکس پورٹل پو موجود ہیں:
b089.gif
 

الف عین

لائبریرین
میں دائیں صفحے پر نہیں دیکھ رہا تھا۔ سمجھ رہا تھا کہ وہاں وہی یوزرس کی اور تازہ تانوں بانوں کئ لنکس ہیں، خیر۔۔ مگر پہلی بات پر ضرور غور کریں۔۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب فورم اور ڈاؤنلوڈ کے لنک کا تو عارف نے بتا دیا۔

رہی لائبریری فورمز کی بات تو اس پر بھی پہلے بات ہو چکی ہے اور جی نہیں کوئ جھوٹ نہیں دہرایا گیا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
تو یہ آپ کو غلط فہمی ہے۔ میں بھی لاگ ان نہ کروں تو لائبریری فورم میں گھس بھی نہیں سکتا۔ کسی کو بھی اسی وجہ سے لائبریری کا ربط دینا نا ممکن ہے، یہی شکایت ملتی ہے سننے کو۔ لیکن آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ سب ٹھیک ٹھاک ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اعجاز اختر صاحب،
ہماری کیا مجال ہے کہ آپ کے ساتھ کوئی غلط بیانی کریں۔ جہاں تک لائبریری سیکشن میں ہر رکن کے پوسٹ کرنے کا تعلق ہے تو یہ محض وقتی ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ گڑبڑ ضرور ہوئی ہے لیکن اسے درست کر دیا جائے گا۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ لائبریری سیکشن کو رجسٹرڈ ارکان تک محدود کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کے مواد کو بے دریغ کاپی پیسٹ کرکے دوسری سائٹس پر رکھا جا رہا ہے۔ کم از کم میں اسے اردو کی خدمت نہیں قرار دیتا۔ دوسری جانب آپ کی تشویش بھی بجا ہے کہ اگر دوستوں اور واقفوں کو لائبریری سیکشن کا ایڈریس دیا جائے تو وہ اسے اسی وجہ سے دیکھ نہیں پاتے ہیں۔ میرے خیال میں اس لائبریری پراجیکٹ کے باقی منتظمین سے اس بارے میں رائے لے لی جانی چاہیے کہ اس صورتحال کا کیا حل نکالا جا سکتا ہے۔

آپ نے فورم میں بہتر نیویگیشن کے لیے روابط کی فراہمی کا ذکر کیا ہے۔ آپ اس کے بارے میں پہلے بھی بات کر چکے ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی تمام ضروری روابط کی ہر صفحے پر فراہمی کا بندوبست کر دوں۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس جانب ہماری توجہ مبذول کروائی۔
والسلام
 
ویسے کیا انویٹیشن پر صفحات دیکھنے کا نظام نہیں کیا جا سکتا۔

یعنی یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجیں کے ذریعہ۔ اور اس میں جو لنک ہو وہ ایکسپائر ہونے والی ہو۔

مثلاً ایک بار، ایک دن، ایک ہفتہ جیسی مدت کے انتخاب کے ساتھ۔

ایسا کچھ نظام میں نے یاہو کے البم کے پرائویٹ فوٹو شئیر کرنے کے سلسلے میں پایا تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
بھئی اس کا تو سیدھا سادھا حل یہی ہے کہ لائبریری سیکشن میں جو مواد پڑا زنگ آلود ہورہا ہے اس کو لائبریری سائٹ پر منتقل کیا جائے۔ جہاں ہر کوئی اس کو دیکھ اور پڑھ سکے۔
لیکن پرابلم تو وہی نہ کہ لائبری سائٹ ہی پتہ نہیں ابھی تک کس پوزیشن میں ہے۔
اور مستقبل میں اس کے ساتھ کیا ہونا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئی اس کا حل وہی ہے جس کا مجھے کہا جا رہا تھا۔۔ ہر بار یہی کہا جا رہا تھا کہ محض لائبریری فورم میں پوسٹ کرنا لائبریری ارکان تک محدود ہے۔ اور صرف پڑھنے کی اجازت سب کو ہے۔ یعنی رسائی ہر نان ممبر کو بھی ہے۔ میں اسی بات پر بحث کر رہا تھا کہ رسائی بھی کسی کو نہیں ہے۔
محض اس کی ضرورت ہے کہ پیغام ہر کوئی پڑھ سکے لیکن پوسٹ کر سکیں صرف لائبریری کے ارکان۔۔
اور ان کی بھی سخت ماڈریشن ہو۔ یہ نہیں کہ محض ایک نظم یا ایک مضمون پوسٹ کر دیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں لائبریری پراجیکٹ کے منتظمین کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد لائبریری سیکشن کے پرمیشن سیٹ کر دوں گا۔
نیویگیشن کے روابط کا بھی جلد کچھ کرتا ہوں۔
 
Top