مجید امجد توسیعِ شہر -------- مجید امجد

مغزل

محفلین
توسیعِ شہر


بیس برس سے کھڑے تھے جو اس گاتی نہر کے دوار
جھومتے کھیتوں کی سرحد پر، بانکے پہرے دار
گھنے، سہانے، چھاؤں چھڑکتے، بُور لدے چھتنار
بیس ہزار میں بِک گئے سارے ہرے بھرے اشجار

جن کی سانس کا ہر جھونکا تھا ایک عجیب طلسم
قاتل تیشے چیر گئے ان ساونتوں کے جسم

گِری دھڑام سے گھائل پیڑوں کی نیلی دیوار
کٹتے ہیکل، جھڑتے پنجر، چھٹتے برگ و بار
سہمی دھوپ کے زرد کفن میں لاشوں کے انبار

آج کھڑا میں سوچتا ہوں اس گاتی نہر کے دوار
اس مقتل میں صرف اِک میری سوچ لہکتی ڈال
مجھ پہ بھی اب کاری ضرب اِک اے آدم کی آل

مجید امجد
 

ش زاد

محفلین
توسیعِ شہر


بیس برس سے کھڑے تھے جو اس گاتی نہر کے دوار
جھومتے کھیتوں کی سرحد پر، بانکے پہرے دار
گھنے، سہانے، چھاؤں چھڑکتے، بُور لدے چھتنار
بیس ہزار میں بِک گئے سارے ہرے بھرے اشجار

جن کی سانس کا ہر جھونکا تھا ایک عجیب طلسم
قاتل تیشے چیر گئے ان ساونتوں کے جسم

گِری دھڑام سے گھائل پیڑوں کی نیلی دیوار
کٹتے ہیکل، جھڑتے پنجر، چھٹتے برگ و بار
سہمی دھوپ کے زرد کفن میں لاشوں کے انبار

آج کھڑا میں سوچتا ہوں اس گاتی نہر کے دوار
اس مقتل میں صرف اِک میری سوچ لہکتی ڈال
مجھ پہ بھی اب کاری ضرب اِک اے آدم کی آل

مجید امجد

محمود بھا ئی کاش مجید صاحب کو ان کی زندگی میں بھی سراہا گیا ہوتا
خیر
بہت آچھی نظم ہے؎

اللہ اُنہیں غریقِ رحمت کرے ""آمین""
 
مجید امجد صاحب اردو نظم کے بہت قد آور شاعر ھیں ۔ اور ان کی یہ نظم تو واقعی ان کے فن کی اور گہری نطر کی زندہ مثال ھے ۔
شکریہ بھائی جی شئیر کرنے کیلیے۔
 

مغزل

محفلین
جزاک اللہ محمد وارث بھائی ۔۔۔

آج کھڑا میں سوچتا ہوں اس گاتی نہر کے دوار
اس مقتل میں صرف اِک میری سوچ لہکتی ڈال
مجھ پہ بھی اب کاری ضرب اِک اے آدم کی آل

مجید امجد
 

محمد وارث

لائبریرین
ابھی چند دن پہلی فیس بُک پر پڑھی تو اپنے بلاگ پر بھی شیئر کر دی، یہاں پوسٹ کرنے لگا تو علم ہوا کہ یہ سعادت آپ بہت پہلے حاصل کر چکے ہیں :)
 

مغزل

محفلین
جزاک اللہ وارث بھائی ، میرے پاس خاصا کلام تھا مگر ایک حادثے میں بیسیوں کتابیں دیمک کا رزق بن گئیں ہیں۔۔ سو کفِ افسوس مل سکتا ہوں۔۔ وگرنہ مزید شامل کرتا ۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی لاجواب اور سدا بہار نظم ہے۔

مغل بھائی تو اب محفل میں کم کم ہی آتے ہیں ورنہ پسندیدہ کلام میں خوشگوار اضافہ متوقع تھا۔
 
Top