توشہ خانہ، خریدار سامنے آگیا، دبئی کی کاروباری شخصیت نے عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملے تحائف 20 لاکھ ڈالر میں خریدے

پچھلے ۶ ماہ سے پی ٹی آئی لیڈران کیخلاف دہشت گردی و بغاوت کے مقدمے، ان کو ریاستی تحویل میں برہنہ تشدد کا نشانا بنانا، ان کے حامی صحافیوں کے خلاف اسی طرح مقدمات کی بھرمار کر کے ملک چھوڑنے پر مجبور کرنا اور پھر ان میں سے ایک کو بیرون ملک قتل کر دینا، تمام میڈیا چینلز کو عمران و پی ٹی آئی کیخلاف کمپین چلانے پر مجبور کرنا اور اس حکم کو نا ماننے والے چینل کا لائسنس منسوخ کر دینا، عمران خان پر قاتلانہ حملہ کروانا۔ یہ ہیں وہ شہریوں کے بنیادی حقوق جن کا ضامن آئین پاکستان ہے؟ ایک کاغذ کا ٹکرا بچانا زیادہ اہم ہے یا وہ فسطائیت جو پچھلے ۶ ماہ سے پی ٹی آئی بھگت رہی ہے؟
یہ سب غلط ہے اور اگر ایسا حقیقتاً ہو رہا ہے تو نہیں ہونا چاہیے اور اس سے بھی بدتر اور فسطائی رویہ تحریک انصاف کے اپنے دور میں اپنایا گیا جو نہیں اپنایا جانا چاہیے تھا۔ بہر صورت آئین مقدم ہے کیونکہ دوسری صورت اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے!
 
تحریک عدم اعتماد پیش ہو جانے کے بعد یہ آپشن استعمال کیا تھا نا! اگر اسوقت اپوزیشن کی نیت ٹھیک ہوتی تو وہ تحریک عدم اعتماد واپس لیتی۔ قبل از انتخابات ہوتے اور فریش عوامی مینڈیٹ کیساتھ حکومت بنتی۔ کیونکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ بھی عمران خان کیساتھ سخت خراب حالات کی وجہ سے نیوٹرل نیوٹرل کر رہی تھی۔ اس لئے اگر اس وقت ہی انتخابات ہو جاتے تو آج ملک اس دلدل میں تو نہ ہوتا
یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے!
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے بھی خان صاحب نے پہلے پینتیس پنکچر والا چورن بیچا تھا جو انصافیوں نے بڑے مزے سے کھایا اور ہر سچ کو ڈکارتے رہے ۔ اور اب مظلومیت کارڈ چل رہا ہے اور مستقبل میں بھی کسی نئے کارڈ کو استعمال کیا جائے گا۔
ووٹ کو عزت دو سے بوٹ کو عزت دو والا چورن بھول گئے؟ 😂
 

جاسم محمد

محفلین
تو کیوں نہ کروائے گئے الیکشن؟ اگر ان کا مطالبہ غلط تھا اس سے خان کا مطالبہ صحیح نہیں ہو جاتا۔ یہ مطالبے کے درست ہونے کی دلیل نہیں ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو خان صاحب کو بھی ویسا ہی کرنا چاہیے۔
نئے الیکشن کا مطالبہ تو کبھی بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور آئین میں اسکی اجازت بھی ہے۔ آپ اس بات پر اڑے ہوئے ہیں کہ چونکہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے قبل انتخابات نہیں کروائے تو موجودہ حکومت بھی نہ کروائے۔ یہ کیا دلیل ہوئی؟
 

جاسم محمد

محفلین
میری دانست میں اصل مسئلہ یہ ہے کہ خان صاحب کو ڈر ہے کہ اگر موجودہ حکومت سٹیبل ہو جاتی ہے اور عوام کو عارضی ریلیف دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس سے خان صاحب کی موجودہ فین بیس اور شہرت کم ہونے کا خدشہ بدستور موجود ہے اس لیے جس قدر جلدی ہو اس کو ہر صورت غیر مستحکم کر کے الیکشن کروائے جائیں۔
یہی وہ بغض عمران ہے جس کا میں مقابلہ کر رہا ہوں۔ عمران خان سے متعلق بھی ویسا ہی حسن ظن رکھیں جیسا کہ موجودہ حکومت کیلئے بچا کر رکھا ہوا ہے۔ 😉
 

جاسم محمد

محفلین
حیرت ہے کہ موجودہ حکومت نے اگر آپ کے بقول خان صاحب کا ملبہ سر پہ اٹھایا ہے تو پھر الیکشن کا مطالبہ کیونکر ہے؟
پچھلے ۶ ماہ میں ملک کا حال دیکھ لیں۔ دیوالیہ کے قریب پہنچا دیا ہے۔ عمرانی حکومت کے مقابلہ میں کوئی ایک چیز ہو جو موجودہ حکومت نے پہلے سے بہتر کر دی ہو؟ اگلے سال اکتوبر تک اگر یہ حکومت قائم بھی رہی تو کیا تیر مار لے گی جو پچھلے ۶ ماہ میں نہیں مار سکی؟
 

جاسم محمد

محفلین
یہ سب غلط ہے اور اگر ایسا حقیقتاً ہو رہا ہے تو نہیں ہونا چاہیے اور اس سے بھی بدتر اور فسطائی رویہ تحریک انصاف کے اپنے دور میں اپنایا گیا جو نہیں اپنایا جانا چاہیے تھا۔ بہر صورت آئین مقدم ہے کیونکہ دوسری صورت اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے!
آئین مقدم ہے تو آئین پر چلنے سے ملک میں استحکام و بہتری آنی چاہیے۔ مگر یہاں تو سب کچھ الٹا ہو گیا۔ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقہ سے ختم کر دینے سے اگر ملک میں کوئی بہتری آئی ہو تو بتا دیں۔
 
یہی وہ بغض عمران ہے جس کا میں مقابلہ کر رہا ہوں۔ عمران خان سے متعلق بھی ویسا ہی حسن ظن رکھیں جیسا کہ موجودہ حکومت کیلئے بچا کر رکھا ہوا ہے۔ 😉
موجودہ حکومت کے لیے ایسے حسن ظن کا مظاہرہ کس مراسلے میں کیا گیا ہے؟ تحریک انصاف کے بیانیے پہ تنقید کرنے سے دوسری جماعتوں کا بیانیہ درست نہیں ہو جاتا اور نہ ہی دوسری جماعتوں کے بیانیے پہ تنقید سے خان صاحب کا بیانیہ ٹھیک ہو جاتا ہے!
 

جاسم محمد

محفلین
فسطائی رویے کی حوصلہ شکنی ہونا بھی بہت بڑی بہتری ہے۔
عوامی احتجاج و جلد نئے الیکشن کا مطالبہ۔ ان دونوں کی اجازت آئین پاکستان ہر شہری کو دیتا ہے۔ عمران خان نے کہیں سے بھی فسطائی رویہ نہیں اپنایا۔
الٹا اسکے، اسکی پارٹی اور اس کے چاہنے والوں کیخلاف پچھلے ۶ ماہ سے ریاستی سطح پر فسطائی رویہ اپنایا گیا ہے۔ امید ہے ملک کی آزاد عدالتیں اس رویہ کی بھی ویسے ہی حوصلہ شکنی کریں گی۔ جیسا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت عمران خان و پی ٹی آئی کی کی گئی تھی
 

رانا

محفلین
جان چھڑانے کیلئے ان تمام بغض عمرانیوں کو بھاری قیمت دیکر خریدنا پڑے گا۔ اتنے فالتو پیسے عمران خان کے پاس نہیں 😊
اس فہرست میں نصرت جاوید اور طلعت حسین کے بارے میں میری رائے اچھی ہے۔ حامد میر کے بارے میں بھی حسن ظن ہے باقی خدا بہتر جانتا ہے۔
 
Top