توکیاجانے - اسلم کولسری

طارق شاہ

محفلین
تو کیا جانے
ڈھل گئی رات پھر دسمبر کی
شیلف میں سو گئیں کتابیں تک
ایک تیر ا خیال روشن ہے
شاید یوں ہو (وزن میں نہیں ہے ) :

ڈھل گئی رات پھر دسمبر کی
سو گئیں شیلف میں کتابیں تک
ایک تیرا خیال روشن ہے

ویسے اگر رات ڈھل گئی تو سب کچھ ہی روشن ہوا :)
 

فرحان عباس

محفلین
شاید یوں ہو (وزن میں نہیں ہے ) :

ڈھل گئی رات پھر دسمبر کی
سو گئیں شیلف میں کتابیں تک
ایک تیرا خیال روشن ہے

ویسے اگر رات ڈھل گئی تو سب کچھ ہی روشن ہوا :)
مجھے تو اس کی تقطیع سمجھ ہی نہیں آتی.‏
آپ اگر کر دیں تو مہربانی ہوگی :)‏‎
 

محمداحمد

لائبریرین
شاید یوں ہو (وزن میں نہیں ہے ) :

ڈھل گئی رات پھر دسمبر کی
سو گئیں شیلف میں کتابیں تک
ایک تیرا خیال روشن ہے

ویسے اگر رات ڈھل گئی تو سب کچھ ہی روشن ہوا :)

غالباً شاعر نے "شلف" باندھا ہے جو کہ غلط نہیں ہے۔

شیلف میں سو گئیں کتابیں تک
 

فرحان عباس

محفلین
شکریہ سر @ﻣﺤﻤﺪﺍﺣﻤﺪ
مگر ہائیکو کا وزن تو
فعلن فعلن فع/فاع
فعلن فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فع/فاع
ہوتا ہے.
 

فرحان عباس

محفلین
اسی کو.
ﮈﮬﻞ ﮔﺌﯽ ﺭﺍﺕ ﭘﮭﺮ ﺩﺳﻤﺒﺮ ﮐﯽ
ﺷﯿﻠﻒ ﻣﯿﮟ ﺳﻮ ﮔﺌﯿﮟ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﺗﮏ
ﺍﯾﮏ ﺗﯿﺮ ﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﻭﺷﻦ ﮨﮯ
 
Top