تعارف تُزک حجاز

سلام و علیکم،
جناب اس محفل میں ناچیز تازہ وارد ہوں، ہمارے دیباچہ میں کوئی ایسی چیز تو ہوئی نہیں کہ فخریہ طور پر اپنے تعرف میں لکھ چھوڑیں۔ ہم تو وہ چیز کہاں جس کو زمانہ جانے۔ ہر زاویہ سے دیکھنے پر ایک بات ضرور دھیان میں آتی ہے کہ طبیبان عقل کا ہمارے بارے میں یہ کہنا ہے کہ حضور مرض شاعری لاحق ہے۔ باقی واللہ الاعلم۔
 

نایاب

لائبریرین
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
محترم مہدی نقوی حجاز صاحب
مرض شاعری کو یہاں اساتذہ کرام اپنی توجہ خاص سے نوازتے ہیں ۔
اور یہ مرض بڑھتا چلا جاتا ہے دوا کے ساتھ ساتھ
مگر اس توجہ کے لیئے حاضری مستقل شرط ہے ۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو آمین
 
خوش آمدی مہدی۔ حجاز عجیب سا تخلص ہے۔ اپنے بارے میں کچھ اور بتائیں
جناب اپنے بارے میں کیا کہیں؟ آپ کے لئے نئی بات یہ ہوگی کہ ناچیز زبان فارسی سے بخوبی واقف ہوں بلکہ یہ کہنا قدر بہتر ہوگا کہ شاعر زبان فارسی ہوں۔
حجاز تخلص کرنے کی وجہ در اصل یہ ہے کہ مجھے نغمہ "حجاز" حد درجہ خوشگوار گزرتا ہے سو ہم نے سوچا کہ اسے اپنے نام میں ہی شامل کرلیا جائے۔۔۔ میں اکثر "مہدی" بھی تخلص کرتا ہوں،
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام اور خوش آمدید بھائی :)
ctmwelcome_e0.gif
 
Top