عؔلی خان
محفلین
*~* غزل *~*
تُمھاری آنکھوں مِیں خَواب اُترے، خُدا کرے یہ
بَمع مُجسّم شَباب اُترے، خُدا کرے یہ
مَیں جِس کی زَد مِیں کِنارے بیٹھا ہی ڈُوب جَاؤں
نَدی پہ اِیسا عَذاب اُترے، خُدا کرے یہ
تَمام لَفظوں کی شَرحِ مَعنی بَدلنے وَالو!
نَہ کوئی تُم پر کِتَاب اُترے، خُدا کرے یہ
وہ توڑ ڈَالے تَمام پَتھّر اِک آئینے سے
مَگر نہ کوئی سَرَاب اُترے، خُدا کرے یہ
سَوال دے کر یہ سَاری دُنیا کو سوچتے ہو
کِسی پہ اَب نا جَواب اُترے، خُدا کرے یہ
مَیں مُعجزے کی اُمید مِیں ہوں --- لَبِ سَمندر
کہ مُجھ مِیں مَوجِ شَرَاب اُترے، خُدا کرے یہ
ہَماری آنکھوں سے بہنے وَالے لَہو کے بَدلے
زَمیں پہ سَاری سَحَاب اُترے، خُدا کرے یہ
جَمالِ رَنگِ حِنا تو کَب کا اُتر چُکا ہے
بَس اَور اَب نا حِجَاب اُترے، خُدا کرے یہ
عَجب دُعا ہے، عؔلی یہ ہر اِک گناہ کے بعد*
کہ اَب نہ اِس کا حِسَاب اُترے، خُدا کرے یہ
* اسے میری غلطی نہیں بلکہ – معذرت کے ساتھ - گستاخی، بے اَدبی اور ضرورتِ مصرعہ خیال کیجیے۔ شکریہ
© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf