تُو نے دیوانہ بنایا تو میں دیوانہ بنا۔۔

یوسف سلطان

محفلین
تُو نے دیوانہ بنایا تو میں دیوانہ بنا
اب مجھے ہوش کی دنیا میں تماشا نہ بنا

یوسفِ مصرِ تمنا تیرے جلوؤں کے نثار
میری بیداریوں کو خوابِ زلیخا نہ بنا

ذوقِ بربادیء دل کو بھی نہ کر تُو برباد
دل کی اُجڑی ہوئی بگڑی ہوئی دنیا نہ بنا

عشق میں دیدہ و دل شیشہ و پیمانہ بنا
جُھوم کر بیٹھ گئے ہم وہیں میخانہ بنا

یہ تمنا ہے کہ آزادِ تمنا ہی رہوں
دلِ مایوس کو مانوسِ تمنا نہ بنا

نگہِ ناز سے پوچھیں گے کسی دن یہ ذہین
تُو نے کیا کیا نہ بنایا کوئی کیا کیا نہ بنا

حضرت بابا ذہین شاہ تاجیؒ

عابدہ پروین کے آواز میں
 

یوسف سلطان

محفلین
کیسے ہیں آپ بھائی؟
السلام علیکم پیاری بہنا
اللہ کا کرم ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سنائیں کیسی طبعیت ہے آپ کی؟
کہاں غائب رہتے ہیں بھائی؟
کچھ مصروفیات کی وجہ سے کم آنا ہو رہا ہے۔
بہت خوب۔۔۔
اچھی شراکت ہے:)
پسند کرنے کا شکریہ:)
واہ کیا خوب مطلع ہے۔
پسند کرنے کا شکریہ
السلام علیکم یوسف بھائی ،
ماشاء اللہ کیا زبردست شریک محفل کیا ہے ،
بہت بہت عمدہ ۔
وعلیکم السلام عدنان بھائی
شکریہ پسند کرنے کے لئے۔
 

ہادیہ

محفلین
السلام علیکم پیاری بہنا
اللہ کا کرم ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سنائیں کیسی طبعیت ہے آپ کی؟
وعلیکم السلام ۔۔ اوہ سوری۔۔۔ میں نے تو سلام کیا ہی نہیں تھا۔۔۔الحمداللہ بالکل ٹھیک ہوں ۔۔

کچھ مصروفیات کی وجہ سے کم آنا ہو رہا ہے۔
بھائی آپ کو یاد ہے ۔۔۔:confused2:
ایک دفعہ کا ذکر ہے ۔۔ہادیہ اور یوسف بھائی کے مراسلوں کی تعداد برابر تھی ۔۔۔:battingeyelashes:
پھر مقابلہ ہوا چار ہزار مراسلوں کا ہدف پورا کرنے کا۔۔۔ :heehee:
ہادیہ کب کی جیت چکی ۔۔۔:sneaky::D
اور یوسف بھائی ابھی تک خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔۔۔:p
 

یوسف سلطان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ اوہ سوری۔۔۔ میں نے تو سلام کیا ہی نہیں تھا۔۔۔الحمداللہ بالکل ٹھیک ہوں ۔۔


بھائی آپ کو یاد ہے ۔۔۔:confused2:
ایک دفعہ کا ذکر ہے ۔۔ہادیہ اور یوسف بھائی کے مراسلوں کی تعداد برابر تھی ۔۔۔:battingeyelashes:
پھر مقابلہ ہوا چار ہزار مراسلوں کا ہدف پورا کرنے کا۔۔۔ :heehee:
ہادیہ کب کی جیت چکی ۔۔۔:sneaky::D
اور یوسف بھائی ابھی تک خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔۔۔:p
ہاں بہنا یاد ہے۔اور سوچ رہا تھا کہ آپ کےپانچ ہزاری ہونے پر اکھٹی مبارکباد دے دی جائے۔ ابھی پیشگی مبارکباد قبول کریں۔:)
 
Top