تکا کباب

ماوراء

محفلین
تکا کباب​

اشياء
بيف پسندے <<<< دو کلو
دہي <<<<<<<<< ایک پاؤ
نمک<<<<<<<<< حسب ضرورت
مرچ<<<<<<<<<< حسب ضرورت
گرم مصالحہ<<<<< حسب ضرورت
پپيتہ<<<<<<<<< حسب ضرورت

ترکيب:دو کلو پسندے بيف کے ايک پاؤ دہي ميں نمک، مرچ، پسا ھوا گرم مصالحہ اور پپيتا ملاديں، پسندے دھوکر صاف توليہ سے خشک کرکے دہي ميں ملاديں، چار گھنٹے فريج ميں رکھا رہنے ديں، اب سيخوں ميں پرو کر توے کي آنچ پر سرخ کرليں، سيخ کو گھماتے جائيں تاکہ تمام اطراف سے سرخ ہوں، تھوڑا گھي يا تيل صاف کپڑے کي دھجي کو لگا کر کبابوں پر لگاتي جائیں تاکہ چمک پيدا ہوجائے، پودينہ اور دہي کي چٹني کے ساتھ پيش کريں۔
 

تیشہ

محفلین
بنا کے کھلاؤ تو پتا چلے نہ؟ مجھے تو بخار چڑھ رہا ہے اور ابھی کل کی کوکنگ کے بارے میں سوچنا ہے :? تم ہی بناکے لے آؤں ،
کوئی مجھے بنا کے دے جائے کل کا ، :p
 

ماوراء

محفلین
میں تو آپ کو شوق سے بنا کر دوں۔۔۔آپ آ جائیں اور آ کر اپنی مرضی ہیں کھا جائیں یا ساتھ لے جائیں۔۔۔ :wink:
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
میں تو آپ کو شوق سے بنا کر دوں۔۔۔آپ آ جائیں اور آ کر اپنی مرضی ہیں کھا جائیں یا ساتھ لے جائیں۔۔۔ :wink:


:p اچھا آتی ھوں ناروے بھی :lol: اب تم کہں مت جانا ادھر ہی ٹکی رہنا میرے آنے تک ،
تم تو بچاری بنا ہی دوں گی مگر میں کھا نیہں سکتی گلہ خراب ہے پر کوئی بات نیہں ابھی کل ہی میں نے چار سموسے کیچ اپ کے ساتھ لگا لگا کے کھائے ہیں ، گلا خراب ہو تو ایسے میں ہمیشہ اونٹ پٹانگ چٹ پٹی کھانوں کو دل اور زیادہ چاہتا ہے :p
اب آج کچھ اور کھا لوں تو کل ڈاکٹر کے ساتھ ‘ app بناتی ہوں ، :) :p
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے آپی جی میں کل یہی ڈش گھر والوں سے لڑ کر خود بنوائی مگر ،،کھانے کا خانہ خراب ہو گیا ،گھر والوں نے مجھے بہت ڈانٹا اب یہ سمجھ نہیں آ رہی ہیں کہ میں نے غلط بنائی تھی یا ترکیب غلط تھی :cry:
 
Top