تکبندی(منظوم ترجمہ)

ماخذ:
گو کہ معصوم ہوا ہوں گا میں
مل گئی ہے جو سزا اب کے مجھے
فصل تو کاشتہ ہرگز نہ تھی میری لیکن، گل درو میں ہی ہوں ٹھہر ا اس کا
ہاں میں انجان نہ تھا اس سے مگر
یاد مجھ کو نہیں اس کار کا حصہ ہونا
میری قدرت ہی گراں مجھ پہ ہوئی، اتنا ارزاں تو نہ بیچا تھا وجودِ خود کو
ہاں مگر موت نہ آئے جب تک
مجھ کو کوئی بھی نہیں چھو سکتا
دوریء شب میں نہاں گھات میں بیٹھے ہوئے دستور شکن
تیرے ادراک میں آئے نہیں اب تک شاید
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
یہ کوئی اینیمیشن کارٹون مووی ہے؟ لگتا تو نہیں کہ آپ کارٹون دیکھتے ہوں گے. :) کس زبان کا منظوم ترجمہ کیا ہے آپ نے؟
 
ایک anime دیکھ رہا ہوں serial experiments: lain اس کا ending theme ہے مگر اس ویڈیو میں subtitles ہی نہیں ہیں، دیکھے بغیر پوسٹ کر دی ہے:)

یہ رہا انگریزی ترجمہ:
Although I must be innocent,
now I am punished.
I wasn't the one who sewed those seeds, but nevertheless
I have to pull up the flowers that bloomed from them.

shiranai koto to mo ienai ga
katabou katsuida oboe wa nai
jiyuu wo takaku kawasareta ki mo suru ga
kokoro made yasuku utta oboe wa nai


I can't say I didn't know about it,
but I don't remember taking any part in it.
I think my freedom cost me dearly,
but I don't remember selling my soul so cheaply.

Hey Hey kutabatte osaraba suru made
Hey Hey dare no te ni mo kakaranai
tooi yoru wo urotsuite-iru
shiranai darou eien no narazu mono-tachi wo


Hey Hey Until I die and say farewell...
Hey Hey... no one can touch me.
You probably don't know
the eternal outlaws prowling in the distant night.
 

عرفان سعید

محفلین
anime دیکھ کر صرف اس قدر ہی واقفیت ہے جاپانی زبان سے۔
دراصل خاکسار کو آج سے ایک دہائی قبل، اپنی پی۔ایچ۔ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے سلسلے میں چھ سال جاپان قیام کا شرف حاصل ہوا۔ اس دوران مقدور بھر جاپانی زبان پر گرفت مضبوط کی۔ بہت عرصے بعد، محفل پر نظر آئی تو بے ساختہ جناب سے دریافت کر ڈالا۔ شراکت کا بہت شکریہ!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ریحان ، اچھا ترجمہ ہے ! اس طرح کے کاموں کی اردو کو ضرورت بھی ہے ۔ اس طرف توجہ کا شکریہ ۔ چونکہ اصلاح کا زمرہ ہے تو ایک آدھ بات کہنا چاہوں گا ۔

۔ لفظ ’’کار‘‘ اردو میں مفرد حیثیت میں مستعمل نہیں ۔ عموماً ترکیبی صورت میں ملتا ہے ۔ پانچوین سطر میں کار کے بجائے کام لکھو تو بہتر ہے ۔
۔ لفظ فریڈم کا ترجمہ آپ نے قدرت کیا ہے ۔ جب کہ انگریزی سطور میں اس طرح کا کوئی سیاق و سباق نظر نہیں آرہا ۔
۔ ڈسٹنٹ نائٹ کا ترجمہ دوریٔ شب کے بجائے میری دانست میں سینۂ شب ، آخرِ شب یا ’’گہرائیِ شب‘‘ وغیرہ بہتر ہوگا ۔
۔ پہلی سطر میں ’’ معصوم ہوا ہوں گا میں‘‘ معیاری اردو نہیں ۔ اس پیرائے کو بدل دیجئے ۔ مثلاً : ’’گرچہ بے جرم تھا معصوم تھا میں‘‘ ۔ یا اسی طرح کی کوئی بات ۔

میاں ، ہم تو آپ کو قتیلِ کتب سمجھ رہے تھے لیکن آج معلوم ہوا کہ آپ بھی ہمارے چھوٹے صاحبزادے تیمور کی طرح جاپانی اینم دیکھتے ہیں ۔ :):):)
 
ریحان ، اچھا ترجمہ ہے ! اس طرح کے کاموں کی اردو کو ضرورت بھی ہے ۔ اس طرف توجہ کا شکریہ ۔ چونکہ اصلاح کا زمرہ ہے تو ایک آدھ بات کہنا چاہوں گا ۔
توجہ فرمانے اور حوصلہ افزائی کرنے پر آپ کا بے حد شکرگزار ہوں۔
۔ لفظ ’’کار‘‘ اردو میں مفرد حیثیت میں مستعمل نہیں ۔ عموماً ترکیبی صورت میں ملتا ہے ۔ پانچوین سطر میں کار کے بجائے کام لکھو تو بہتر ہے ۔
جی یہ تبدیلی کر دیتا ہوں۔
لفظ فریڈم کا ترجمہ آپ نے قدرت کیا ہے ۔ جب کہ انگریزی سطور میں اس طرح کا کوئی سیاق و سباق نظر نہیں آرہا ۔
میں نے تا بہ مقدور لفظی ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے مگر لفظ آزادی کو بحر قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھی، اسے مفعول کے وزن پر باندھا تو جا سکتا ہے مگر عربی و فارسی الاصل الفاظ کے اختتام پر آنے والے حروفِ علت کا دبنا مجھے برا معلوم ہوتا ہے۔ خیر "خاموشی" سے ہی نکلے ہے جو بات چاہیے کی سند ہمارے پاس موجود ہے :)
ایک متبادل سوجھا ہے اس پر بھی رائے سے نواز دیں تو ممنونِ احسان ہوں گا
میری آزادی مجھے مہنگی پڑی
۔ ڈسٹنٹ نائٹ کا ترجمہ دوریٔ شب کے بجائے میری دانست میں سینۂ شب ، آخرِ شب یا ’’گہرائیِ شب‘‘ وغیرہ بہتر ہوگا ۔
سینۂ شب بسر و چشم قبول ہے۔ :)
پہلی سطر میں ’’ معصوم ہوا ہوں گا میں‘‘ معیاری اردو نہیں ۔ اس پیرائے کو بدل دیجئے ۔ مثلاً : ’’گرچہ بے جرم تھا معصوم تھا میں‘‘ ۔ یا اسی طرح کی کوئی بات ۔
یہاں بھی میں نے لفظی ترجمے کے قریب رہنے کی کوشش کی تھی شاید اسے although I must have been innocent پڑھ لیا تھا۔
گرچہ بے جرم تھا معصوم تھا میں
اس سے بہتر متبادل سوچنا میرے لیے ناممکنات میں سے ہوگا۔ :)
میاں ، ہم تو آپ کو قتیلِ کتب سمجھ رہے تھے لیکن آج معلوم ہوا کہ آپ بھی میرے بیٹے تیمور کی طرح جاپانی اینم دیکھتے ہیں ۔ :):)
ہمارے سینکڑوں مشاغل میں سے ایک یہ بھی ہے۔ درحقیقت ہمیں ہر لحظہ ایک ایسے جہان کی تلاش رہتی ہے جو کہ اصل دنیا سے مختلف ہو، اس سعی میں ہم نے سب کچھ کھنگال رکھا ہے.
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک متبادل سوجھا ہے اس پر بھی رائے سے نواز دیں تو ممنونِ احسان ہوں گا
میری آزادی مجھے مہنگی پڑی
مجھے اس میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی ریحان ۔
ویسے بھی میرا عمومی اصول یہی ہے کہ شعر کی مجموعی خوبصورتی کو ہر چیز پر فوقیت حاصل ہے ۔ یعنی اگر خیال اچھا ہے ، بندش اچھی ہے تو پھر چھوٹے موٹے عیب کو نظرانداز کردیا جانا چاہئے ۔ میری رائے میں شعر گوئی اور تخلیق کا عمل تسکین بخش اور باعثِ شرح قلب ہونا چاہئے نہ کہ اذیت ناک اور مشکل افزا ۔
 
Top