تکبیر تشریق

یوسف-2

محفلین
9 ذی الحجہ نماز فجر تا 13 ذی الحجہ نماز عصر ہر فرض نماز کے بعد اللہ اکبر اللہ اکبرلا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد پڑھی جاتی ہے۔ یہ تکبیر تشریق باجماعت فرض نماز کے بعد بھی اور تنہا پڑھی جانے والی فرض نماز کے بعد بھی پڑھی جائے گی۔ یہ تکبیرمرد اور عورت دونوں کو پڑھنی ہے ۔ مرد حضرات بلند آواز سے اور عورتیں آہستگی سے پڑھیں گی۔ پاکستان میں 9 ذی الحج جمعہ کو ہوگا۔ دیگر ممالک کے مسلمان وہاں کی 9 ذی الحج سے تکبیر پڑھیں۔ بعض احادیث کے مطابق تکبیر تشریق یکم ذی الحجہ سے بھی پڑھی جاتی ہے۔
 
Top