تکرار ساعت : تازہ کار شاعر عرفان ستار کا پہلا شعری مجموعہ

کوئی سال بھر پہلے گوگل کرتے ہوئے تکرار ساعت تک رسائی ہوئی۔

کلام اچھا لگا تھا آج اچانک یاد آیا تو یہاں شئیر کر رہا ہوں۔ ویب سائٹ گو کہ دیدہ زیب مگر تصویری ہے۔ نیز لینکس میں ٹھیک سے نہیں دکھتا۔ وائڈ‌ سکرین پر بھی صحیح سے نہیں دکھتا۔ بہر کیف۔

آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔

کوزہ گر بے صورتی سیراب ہونے کی نہیں
اب مجھے بھی شکل دے اس چاک پر میں بھی تو ہوں۔

ان کی سائٹ کا ربط یہ رہا۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ جناب میں نے عرفان ستا ر کی غزل ’’ کوئی نغمہ بنو چاندنی نے کہا چاندنی کے لیے ایک تازہ غزل ‘‘ یہاں پیش کی ہے دیکھ لیجیے گا۔
عرفان ستا ر کی کتاب میرے پاس ہے ، عرفان صاحب نے سوفٹ کاپی دینے کا وعدہ کیا ہے میں اسے یہاں ای بک کی صورت لگا دوں گا ۔
انشا اللہ ۔

یہاں تکرارِ‌ساعت کے سوا کیا رہ گیا ہے ---- مسلسل ایک حالت کے سوا کیا رہ گیا ہے ( عرفان ستار)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مغل صاحب ہو سکے تو انہیں بلاگ سیٹ اپ کرنے کا مشورہ دیں۔ بلاگ پر وہ بہتر طور پر اپنا کلام پیش کر سکیں گے اور اس پر آراء دینا بھی آسان ہوگا۔
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب ہو سکے تو انہیں بلاگ سیٹ اپ کرنے کا مشورہ دیں۔ بلاگ پر وہ بہتر طور پر اپنا کلام پیش کر سکیں گے اور اس پر آراء دینا بھی آسان ہوگا۔

نبیل بھائی شکریہ:
عرفان صاحب ایک بڑی فارما سوٹیکل فرم کے مالک ہیں ۔ مصروفیات بہت ہیں وہ وقت نہ دیں پائیں گے ، مشاعروں میں بہت کم جاتے ہیں ۔ویسے دو ایک دن میں میر ی ملاقات ہے ۔میں انہیں یہاں کیلیے راضی کرتا ہوں ۔ دیکھیں کیا کہتے ہیں۔۔۔۔ والسلام
 

فاتح

لائبریرین
ویب سائٹ انتہائی خوبصورت تعمیر کی گئی ہے لیکن تصویری متن اسے گہنا رہا ہے۔ نبیل صاحب کا مشورہ صائب ہے۔ خوبصورت کلام ہے اسے یونی کوڈ میں ہونا چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
عرفان ستار سے دوستی نکل آئی محمود کی!!!
سب سے بہتر تو مشورہ یہی ہے کہ ان کی سافٹ کاپی حاصل کر لی جائے۔ ورنہ یہ تو بہت مشکل ہے کہ وہ اپنا بلاگ بنائیں (اور بنانے کا فائدہ۔ اسئ اپ ڈیٹ بھی نہیں کریں گے۔ مجموعہ پوسٹ ہونے کے بعد وہ بیکار ہو جائے گا!!) اور یہاں آنے پر بھی اتنا وقت نہیں دے سکیں گے۔
بے شک وہ یہ بھی کریں لیکن پہلے سافٹ کاپی دے دیں کہ مکمل ایک ہی فائل کی صورت میں مکمل کتاب مل جائے، ایک ایک صفحہ کاپی پسیٹ نہ کرنا پڑے
 

مغزل

محفلین
شکریہ بابا جانی کل اتوار ہے اور میں انشا اللہ ان کے ہاں جارہا ہوں ۔ تفصیل واپسی پر انشا اللہ
 

مغزل

محفلین
بابا جانی ، عرفان صاحب نے آمادگی ظاہر کردی ہے ، مگر میں اپنی مصروفیت کی بنا پر نہ جا سکا
 

الف عین

لائبریرین
توتم کنورٹ نہیں کر سلکتے تو مجھے بھیج دو، اس کی مکمل عمل لفظی بھی ہو جائے گی مع سپیل چیکنگ کے۔
 
Top