تھانوں پر حملوں میں تحریک طالبان سواتی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف

تھانوں پر حملوں میں تحریک طالبان سواتی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف
12 جون 2014 (10:47)
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تھانوؒں پر ہونے والے حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ اپنے قتل ہونے والے کمانڈر یوسف کا بدلہ لینا چاہتا ہے اور اس کے لیے اس گروپ کی جانب سے تھانوں اور پولیس کے اہل کاروں کو نشانہ بنا یا گیاہے ۔پولیس حکام کے مطابق ان حملوں کے بعد ویسٹ زون کے تھانوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ چھتوں پر ماہر سنا ئپرز تعینات کیے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ ٹی ٹی پی سواتی گروپ کے کمانڈر یوسف سمیت سات افراد کی لاشیں منگھو پیر سے ملیں تھیں ۔

http://dailypakistan.com.pk/karachi/12-Jun-2014/112038
 
Top