تھوڑا سا مجھ سے دور بھی جا کر تو دیکھئے----برائے اصلاح

الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
فلسفی
-------------
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
----------
تھوڑا سا مجھ سے دور بھی جا کر تو دیکھئے
غیروں کے ساتھ دل بھی لگا کر تو دیکھئے
-------------
میرے سوا ہے کون تمہارا جو بن سکے
اپنا کسی کو آپ بنا کر تو دیکھئے
-------------
اپنا بنا کے میں نے تمہارا کیا بھلا
گھر میں کسی کے آگ لگا کر تو دیکھئے
---------------
یوں کھیلنا دلوں سے تمہارا تو کھیل ہے
سہرے کے پھول خود بھی سجا کر تو دیکھئے
------------
میرے تو ساتھ آپ نے کرنا تھا جو کیا
اوروں کو اس طرح سے ستا کر تو دیکھئے
----------------
آئے ہیں گھوم گھام کے میرے ہی پاس اب
نظروں کو اب ذرا سا اُٹھا کر تو دیکھئے
-----------------
کیسا ہے یہ جہان پتہ چل گیا ہے اب
میری طرح سے دل کو جلا کر تو دیکھئے
------------
ارشد نے دل کسی کا دکھایا نہیں کبھی
اب اس سے دوستی بھی لگا کر تو دیکھئے
------------------
 

انیس جان

محفلین
میرے سوا ہے کون تمہارا جو بن سکے
اپنا کسی کو آپ بنا کر تو دیکھئے
-------------
اپنا بنا کے میں نے تمہارا کیا بھلا
گھر میں کسی کے آگ لگا کر تو دیکھئے
---------------
یوں کھیلنا دلوں سے تمہارا تو کھیل ہے
سہرے کے پھول خود بھی سجا کر تو دیکھئے
ان شعروں میں شترگربہ ہے واللہ اعلم
 

الف عین

لائبریرین
مطلع. اور آخری دونوں اشعار درست ہیں، باقی میں شتر گربہ ہے یا بھرتی کا 'تو' ہے یا مفہوم سمجھ میں نہیں آتا
 
الف عین
تھوڑا سا مجھ سے دور بھی جا کر تو دیکھئے
غیروں کے ساتھ دل بھی لگا کر تو دیکھئے
-----------
ملتا نہیں ہے پیار کسی کا بھی زور سے
ایسے کسی کے پیار کو پا کر تو دیکھئے
--------------
سب سے حسین خود کو جو سمجھا ہے آپ نے
اوروں کے ساتھ خود کو بٹھا کر تو دیکھئے
--------------
دیکھا سلوق آپ نے اوروں کا جس طرح
میری وفا کو اُن سے ملا کر تو دیکھئے
--------------------
مجھ سے بھلا ہے کون مجھے بھی پتہ چلے
چاروں طرف میں آنکھ اُٹھا کر تو دیکھئے
-----------------
کیسا ہے یہ جہان پتہ چل گیا ہے اب
میری طرح سے دل کو جلا کر تو دیکھئے
------------
ارشد نے دل کسی کا دکھایا نہیں کبھی
اب اس سے دوستی بھی لگا کر تو دیکھئے
------------
 

الف عین

لائبریرین
ملتا نہیں ہے پیار کسی کا بھی زور سے
ایسے کسی کے پیار کو پا کر تو دیکھئے
-------------- 'زور سے' معنی کے اعتبار سے درست ہے لیکن یہاں طاقت ہی بہتر لگ رہا ہے، کچھ متبادل سوچیں ورنہ چلے گا یوں بھی

سب سے حسین خود کو جو سمجھا ہے آپ نے
اوروں کے ساتھ خود کو بٹھا کر تو دیکھئے
-------------- درست

دیکھا سلوق آپ نے اوروں کا جس طرح
میری وفا کو اُن سے ملا کر تو دیکھئے
-------------------- سلوق؟ اگر سلوک کا ٹائپو ہے تو تھیک ہے ورنہ اس لفظ سے واقف نہیں، سلوک کے ساتھ درست

مجھ سے بھلا ہے کون مجھے بھی پتہ چلے
چاروں طرف میں آنکھ اُٹھا کر تو دیکھئے
----------------- طرف میں؟ میں محاورے کے خلاف ہے
ہر سمت اپنی آنکھ...
کر دیں
باقی تو درست کہا ہی جا چکا
کیسا ہے یہ جہان پتہ چل گیا ہے اب
میری طرح سے دل کو جلا کر تو دیکھئے
------------
 
Top