گُلِ یاسمیں
لائبریرین
السلام علیکم
خطا تو خطا ہوتی ہے اب چاہے بڑی ہو یا چھوٹی۔ چھوٹی خطا بھی ہو اور اس کی بروقت اصلاح نہ کی جائے تو وہی بڑی خطا بھی بن جاتی ہے بالکل ایسے ہی جیسے زمین میں تو ایک بیج ہی لگایا جاتا ہے، پھر وہ پھوٹ کر پودا بنتا ہے، پودا بڑا ہو کر درخت بنتا ہے ، پھر اس پر آم لگتے ہیں۔یہاں ایک خطا ہم سے ہو گئی دوبارہ۔ ہمیں شروع سے ہی بتا دینا چاہئیے تھا کہ ہم نے آم کی گھٹلی کو بیج کہہ دیا۔ خیر یہ خطا تو قابلِ معافی ہے۔
لیکن کل جو ہم سے خطا ہوئی ، اس پر ہمیں شرمندگی ہے۔ پتہ نہیں شرمندگی کہنا درست ہے یا نادانی کہ ہم ناک کی سیدھ میں ہی چلتے جاتے ہیں۔ ادھر اُدھر، اوپر نیچے نہیں دیکھتے اور نشانہ باندھ دیتے ہیں۔لیکن اگلی بار ان شاء اللہ دیکھ بھال کر، اچھے سے تاک جھانک کر کے نوک جھونک کریں گے۔

محمد خلیل الرحمٰن محترم ناراض تو نہیں نا؟؟؟ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کا جواب نا میں ہو گا۔ صحیح کہا نا ؟؟؟