تھوڑا سا مگر قرضِ خطا ہے میرے سر پہ

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
خطا تو خطا ہوتی ہے اب چاہے بڑی ہو یا چھوٹی۔ چھوٹی خطا بھی ہو اور اس کی بروقت اصلاح نہ کی جائے تو وہی بڑی خطا بھی بن جاتی ہے بالکل ایسے ہی جیسے زمین میں تو ایک بیج ہی لگایا جاتا ہے، پھر وہ پھوٹ کر پودا بنتا ہے، پودا بڑا ہو کر درخت بنتا ہے ، پھر اس پر آم لگتے ہیں۔یہاں ایک خطا ہم سے ہو گئی دوبارہ۔ ہمیں شروع سے ہی بتا دینا چاہئیے تھا کہ ہم نے آم کی گھٹلی کو بیج کہہ دیا۔ خیر یہ خطا تو قابلِ معافی ہے۔
لیکن کل جو ہم سے خطا ہوئی ، اس پر ہمیں شرمندگی ہے۔ پتہ نہیں شرمندگی کہنا درست ہے یا نادانی کہ ہم ناک کی سیدھ میں ہی چلتے جاتے ہیں۔ ادھر اُدھر، اوپر نیچے نہیں دیکھتے اور نشانہ باندھ دیتے ہیں۔لیکن اگلی بار ان شاء اللہ دیکھ بھال کر، اچھے سے تاک جھانک کر کے نوک جھونک کریں گے۔
محمد خلیل الرحمٰن محترم ناراض تو نہیں نا؟؟؟ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کا جواب نا میں ہو گا۔ صحیح کہا نا ؟؟؟
 
اے خان

محفلین

ہوا کیا ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
اردو محفل اور اردو لائبریری کا حصہ بننا ہمارے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اور اس میں اضافہ اس اعزازی سند نے کر دیا جس کے لئے شکر گزار ہیں آپ سب کے۔
خوش رہیں ہمیشہ۔

مبارکباد بہنا
شکر ہے بری کارکردگی پر مرغا نہیں بنایا جاتا ورنہ میری تو ایسی تیسی ہو جاتی :unsure:
دوسری لڑی سے اقتباس یہاں لے آئے بھائی۔۔۔ تا کہ اچھے سے مرغا بنائے جانے کے دیگر امکانات پر غور کیا جا سکے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیوں آپ کو لکھنوی خوشی نہیں ہوئی؟ یہ اب آپ جانب داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں :)
دراصل چوٹ سر کی ابھی ٹھیک نہیں ہوئی۔ اس لئے بھول چوک ہو گئی۔
اصل میں ہمیں اپنی خوشی کو برصغیر پاک و ہند خوشی کا نام دینا چاہئیے تھا تا کہ دلی، لکھنو، کراچی لاہور سب ایک خوشی میں سما جاتے
 
Top