تھکی ہوئی مامتا کی قیمت لگا رہے ہیں (معؔراج فیض آبادی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
تھکی ہوئی مامتا کی قیمت لگا رہے ہیں
امیر بیٹے دعا کی قیمت لگا رہے ہیں

میں جن کو انگلی پکڑ کے چلنا سکھا چکا ہوں
وہ آج میرے عصا کی قیمت لگا رہے ہیں

مری ضرورت نے فن کو نیلام کر دیا ہے
تو لوگ میری انا کی قیمت لگا رہے ہیں

میں آندھیوں سے مصالحت کیسے کر سکوں گا
چراغ میرے ہوا کی قیمت لگا رہے ہیں

یہاں پہ معراؔج تیرے لفظوں کی آبرو کیا
یہ لوگ بانگ درا کی قیمت لگا رہے ہیں​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست نیرنگ خیال جیتے رہیں خوش رہیں
میں جن کو انگلی پکڑ کے چلنا سکھا چکا ہوں
وہ آج میرے عصا کی قیمت لگا رہے ہیں
بہت شکریہ سرکار۔۔۔۔ :)

وااااااہ واااااہ .......کیا بات ہے .......
شکرگزار ہوں زیدی صاحب :)

واہ خوبصورت انتخاب
شکریہ سئیں :)
 
Top