مصطفیٰ زیدی تہذیب ۔۔۔۔ مصطفیٰ زیدی

شاہ حسین

محفلین
تہذیب
( ایک تمثیل)


شہر میں غل تھا کہ بنگال کا ساحر آیا
مصر و یونان کے اھرام کا سیّاحِ عظیم
چین و جاپان کے افکار کا ماہر آیا


ایک ٹیلے پہ طلسمات کا پہرہ دیکھا
میں نے بھی دل کے تقاضوں سے پریشاں ہو کر
آخر اسُ ساحر طنّاز کا چہرہ دیکھا


کتنا مغرور تھا اس شخص کا مضبوط بدن
کتنا چالاک تبسّم تھا جواں ہونٹوں پر
کیسے رہ رہ کے لپک جاتی تھی آنکھوں میں کرن


کتنا مرغوب تھا ہر فرد مری ملّت کا
ڈرتے ڈرتے جو چُھوا میں نے تو یہ راز کھُلا
وہ فقط موم کا اک خوف زدہ پُتلا تھا


مصطفیٰ زیدی


شہر آذر


33
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شاہ 110، مصطفیٰ زیدی کی ای بک بنائی جا سکتی ہے ۔ لیکن کریڈٹ کس نام سے دیا جائے ٹائپ کرنے کا۔ اپنا اصل نام مجھے ذ پ کر دیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ شاہ صاحب۔ بہت خوبصورت نظم ہے۔ کچھ ٹائپنگ کی غلطیاں رہ گئی ہیں انہیں درست کر لیں۔
آخر اسُ ساحررِ طنّار کا چہرہ دیکھا
ساحرِ طنّاز ہوگا
مظبوط کی بجائے مضبوط۔
ایک بار پھر بہت شکریہ
 

شاہ حسین

محفلین
شکریہ شاہ 110، مصطفیٰ زیدی کی ای بک بنائی جا سکتی ہے ۔ لیکن کریڈٹ کس نام سے دیا جائے ٹائپ کرنے کا۔ اپنا اصل نام مجھے ذ پ کر دیں۔

شکریہ استاد ِ محترم جناب اعجاز صاحب ۔
حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔
اردو محفل کی پیشکش ہی کافی رہے گا
 

شاہ حسین

محفلین
لاجواب، بہت شکریہ شاہ صاحب شیئر کرنے کیلیے!

بہت شکریہ جناب وارث صاحب

بہت شکریہ شاہ صاحب۔ بہت خوبصورت نظم ہے۔ کچھ ٹائپنگ کی غلطیاں رہ گئی ہیں انہیں درست کر لیں۔
آخر اسُ ساحررِ طنّار کا چہرہ دیکھا
ساحرِ طنّاز ہوگا
مظبوط کی بجائے مضبوط۔
ایک بار پھر بہت شکریہ


جناب سخنور صاحب بہت شکریہ نظر کرم کا تصیح فرمادی ہے امید ہے ہدایت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تہذیب
( ایک تمثیل)


شہر میں غل تھا کہ بنگال کا ساحر آیا
مصر و یونان کے اھرام کا سیّاحِ عظیم
چین و جاپان کے افکار کا ماہر آیا


ایک ٹیلے پہ طلسمات کا پہرہ دیکھا
میں نے بھی دل کے تقاضوں سے پریشاں ہو کر
آخر اسُ ساحر طنّار کا چہرہ دیکھا


کتنا مغرور تھا اس شخص کا مضبوط بدن
کتنا چالاک تبسّم تھا جواں ہونٹوں پر
کیسے رہ رہ کے لپک جاتی تھی آنکھوں میں کرن


کتنا مرغوب تھا ہر فرد مری ملّت کا
ڈرتے ڈرتے جو چُھوا میں نے تو یہ راز کھُلا
وہ فقط موم کا اک خوف زدہ پُتلا تھا


مصطفیٰ زیدی


شہر آذر


33


عمدہ انتخاب !
 
Top