پاکستان کے تخلیقی نظریہ کا خواب درحقیقت علامہ اقبال نے ہی دکھایا تھا جسے عملی طور پر شرمندہ تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی انتھک کوششوں اور لگن سےکر دیا۔ مگر اقبال کا خواب صرف پاکستان کی تخلیق پر ختم پر نہیں ہوتا تھا بلکہ آپ تو پاکستان کو خلافت راشدہ کے بعد دوسری مسلم فلاحی ریاست کے طور پر پروان چڑھانا چاہتے تھے۔ جہاں ہر شعبہ زندگی جیسے تعلیم، صحت، اقتصادیات وغیرہ میں انصاف و عدل کا بول بولا ہو۔
آپکو یقیناً اس بات سے شدید اختلاف ہوگا البتہ حقیقت یہی ہے کہ اگر پاکستان میں آج کوئی سیاسی جماعت نظریہ اقبال پر کارباند ہے تو وہ عمران خان کی تحریک انصاف ہے:
He has chosen as his role model the poet and philosopher Muhammad Iqbal, regarded as the spiritual founding father of Pakistan. A pioneer of reformist Islam, Iqbal sought a balance between authenticity and modernism. His ideas remain relevant for a country that continues to be unclear as to its identity. Iqbal's work has influenced Imran Khan in his deliberations on an "Islamic social state".
http://en.qantara.de/content/imran-khan-pakistans-dream-catcher
اپنے بیسیوں انٹرویوز میں عمران قوم کو یہ بار بار باور کر وا چکا ہے کہ اسکی سیاسی جماعت کا نظریہ اقبال کا پاکستان ہے:
اب جس کو اقبال کے نظریے سے آج بھی شغف ہے وہ صدق دل سے اس تحریک میں شامل ہو کر اقبال کے نظریات یہاں عملی طور پر نافذ کرنے کی کوشش کرے۔ اور جہاں کہیں یہ تحریک اپنے اصل ہدف سے ہٹتی ہے وہیں اسکے لیڈران کو باور کروائے کہ عوام کسی صورت نظریہ اقبال سے پرے ہٹنے والی سیاسی جماعت کو قبول نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ علامہ اقبال کے پوتے وحید اقبال ایک عرصہ دراز سے تحریک انصاف کے رُکن ہیں۔ مجھے امید ہے کہ انہوں نے اس جماعت میں شمولیت اپنے دادا مرحوم کے نظریہ کے فروغ کی وجہ سے کی ہوگی نہ کہ کسی ذاتی مفاد کی خاطر جو کہ پیشہ کے لحاظ سے وکیل ہیں
http://www.thenews.com.pk/article-26208-Allama-Iqbals-grandson-joins-PTI