تیرا اک مسئلہ خوبصورت ہے تو

عشق مجازی والوں کی خدمت میں غزل .

میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے راحت ہے تو
اے مری زندگی ! میری الفت ہے تو

اے میری کیفیت تجھ کو کیا نام دوں
لوگ بتلاتے ہیں کہ محبت ہے تو
فلسفے ہیں مرے مسئلے ہیں مرے
تیرا اک مسئلہ خوبصورت ہے تو
سوچتا ہوں کبھی چھوڑ دوں میں تجھے
چھوڑ سکتا نہیں بیش قیمت ہے تو
بےوفا تو نہیں سنگدل ہے مگر
ہائے مجبور ہوں میری عادت ہے تو
تجھ سے کیسے کہوں اے مری جان جاں
تو مری زندگی ہے ضرورت ہے تو
میرے جوش جنوں کی تجھے کیا خبر
ایک بے جان پتھر کی مورت ہے تو
تیری فطرت میں ہیں شوخیاں مستیاں
تو ہے اک جل پری اک شرارت ہے تو
دسترس میں نہیں تو بڑی دور ہے
بس یہ احساس ہے میری چاہت ہے تو
حال دل سن کہ تو..، رودیا آج کیوں
کتنے برسوں کی تشنہ شکایت ہے تو

میرا مقصد نہیں تھا رلانا تجھے
تیرا کیا دوش ہے نیک فطرت ہے تو


حسیب احمد حسیب

 
آخری تدوین:
بہت خوب صورت، حسیب بھائی۔ داد قبول فرمائیے! :):):)
عشق مجازی والوں کی خدمت میں غزل .
یعنی ہم امیدیں پوری نہیں کر سکے؟ :LOL::LOL::LOL:
ویسے اچھا کیا جو اس طرف بھی نظر ڈالی جناب نے۔ بقولِ شاعر:
کیا حقیقی و کیا مجازی کا
شغل بہتر ہے عشق بازی کا​
 
بہت خوب صورت، حسیب بھائی۔ داد قبول فرمائیے! :):):)

یعنی ہم امیدیں پوری نہیں کر سکے؟ :LOL::LOL::LOL:
ویسے اچھا کیا جو اس طرف بھی نظر ڈالی جناب نے۔ بقولِ شاعر:
کیا حقیقی و کیا مجازی کا
شغل بہتر ہے عشق بازی کا​
کیا بازی گری ہے جناب
 

لاریب مرزا

محفلین
واہ!! کیا خوب غزل کہی عشقِ مجازی والوں کی خدمت میں :)
سوچتا ہوں کبھی چھوڑ دوں میں تجھے
چھوڑ سکتا نہیں بیش قیمت ہے تو


تیری فطرت میں ہیں شوخیاں مستیاں
تو ہے اک جل پری اک شرارت ہے تو

دسترس میں نہیں تو بڑی دور ہے
بس یہ احساس ہے میری چاہت ہے تو

یہ تین اشعار تو کمال ہیں، بہت سی داد قبول کریں
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ حسیب بھائی !

خوبصورت کلام۔۔۔!
اے مِری کیفیت تجھ کو کیا نام دوں
لوگ بتلاتے ہیں کہ محبت ہے تو

فلسفے ہیں مرے، مسئلے ہیں مرے
تیرا اک مسئلہ خوبصورت ہے تو

شاندار!

ملاقات پر سنوں گا یہ غزل :)
 
واہ واہ کیا کہنے حسیب بھائی واہ بہت خوب۔
لکھائی البتہ درست کیجئے، نستعلیق میں لکھیں تو پڑھنے میں آسانی ہوگی۔
 

فاخر رضا

محفلین
کیا حقیقی کیا مجازی ، عشق تو عشق ہوتا ہے . خیر ، کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے . دیر آید درست آید . ویسے آپ کچھ بھی کرلیں وہ بوئے حقیقی جاتی نہیں ہے .
 
Top