تیری راہ میں رکھ کر اپنی شام کی آہٹ

عمر سیف

محفلین
تیری راہ میں رکھ کر اپنی شام کی آہٹ
دم بخود سی بیٹھی ہے میرے بام کی آہٹ

کیوں ٹھہر گئی دل میں اُس قیام کی آہٹ
کیوں گزر نہیں جاتی اُس مقام کی آہٹ

ہاتھ کی لکیروں سے کس طرح نکالوں میں
تیری یاد کے موسم تیرے نام کی آہٹ

آنکھ میں مچلتی ہے روح میں تڑپتی ہے
اُس پیام کی آواز اُس قیام کی آہٹ

جب یہ دل رفاقت کی کچی نیند سے جاگا
ہر طرف سنائی دی اختتام کی آہٹ

فرقتوں کے بوسیدہ ساحلوں پہ اُتری تو
ہر طرف تھی بس تیرے صبح و شام کی آہٹ

رات کے اُترتے ہی دل کی سُونی گلیوں میں
جاگ اُٹھتی ہے پھر سے تیرے نام کی آہٹ

بیٹھ جاتی ہے آکر در پہ کیوں مرے ناہید
تیرے ساتھ کی خوشبو، تیرے گام کی آہٹ

ناہید ورک​
 
الف عین

لائبریرین
ضبط، ناہید ورک کی یہ کتاب میرے پاس آ گئی ہے، مطلب سافٹ کاپی۔ بس پروف ریڈنگ کر کے لائبریری میں شامل کرنا ہے۔ تم ٹائپ کرنا نہ شروع کر دینا!!
ہاں کتاب کا نام ہے

تیرے نام کی آہٹ
یہ اردو پوئٹس ڈاٹ نیٹ پر بھی دستیاب ہے۔
 
ٹھیک ہے چاچو۔ اس سائیٹ پر میں دیکھ چکا ہوں۔

اور چاچو لائبریری کے لیے لکھنا چاہ رہا ہوں پر ٹائم کی کمی کی وجہ سے لکھ نہیں پا رہا۔
بشیر بدر کی آپ نے اردو پوئٹس پر آہٹ کتاب سنڈ کی تھی دیکھ لی ہے۔۔ میں نے وہی لکھی تھی اب تک دوسری پہ کام مکمل نہیں کیا ۔
خیر ابھی میرے پاس فاخرہ بتول کی 3 کتابیں موجود ہیں پر ان پہ کاپی رائیٹ ہے۔ ان میں سے کچھ غزلیں نظمیں چ
ُن کر لائبریری کے لیے لکھوں گا بس تھوڑا سا ٹائم مل جائے تو۔
 
سارہ خان

محفلین
تیری راہ میں رکھ کر اپنی شام کی آہٹ
دم بخود سی بیٹھی ہے میرے بام کی آہٹ

کیوں ٹھہر گئی دل میں اُس قیام کی آہٹ
کیوں گزر نہیں جاتی اُس مقام کی آہٹ

ہاتھ کی لکیروں سے کس طرح نکالوں میں
تیری یاد کے موسم تیرے نام کی آہٹ

آنکھ میں مچلتی ہے روح میں تڑپتی ہے
اُس پیام کی آواز اُس قیام کی آہٹ

جب یہ دل رفاقت کی کچی نیند سے جاگا
ہر طرف سنائی دی اختتام کی آہٹ

فرقتوں کے بوسیدہ ساحلوں پہ اُتری تو
ہر طرف تھی بس تیرے صبح و شام کی آہٹ

رات کے اُترتے ہی دل کی سُونی گلیوں میں
جاگ اُٹھتی ہے پھر سے تیرے نام کی آہٹ

بیٹھ جاتی ہے آکر در پہ کیوں مرے ناہید
تیرے ساتھ کی خوشبو، تیرے گام کی آہٹ

ناہید ورک​

اچھا انتخاب ۔۔ بہت خوب ۔۔:)
 
ضبط۔ مزید ٹائپ کرنے کی بجائے جو مواد دستیاب ہے، اس کو بھیج دو۔ فاخرہ بتول کی ایک کتاب اردو پوئٹس پر بھی ہے، سب ملا کر ایک نئی ای بک پبلش کر دیتے ہیں، ترتیب و تدوین: تم اور میں!!! وہی میرا پلان پہلے بھی تھا۔
بشیر بدر کا بھی جو ٹائپ کیا ہے وہ بھی اسی طرح ای بک بنایا جا سکتا ہے۔ پروین شاکر کا بھی بہت جمع ہے۔
وارث نے بھی بہت کچھ ٹائپ کر رکھا ہے، وہ بھی کمپائل کر کے ای بکس بنا دیں تو کیا کہنا۔۔
 
ارادہ تو ٹھیک ہے۔۔ میں کوشش کرونگا کہ وقت نکال کر آپ کو جو مواد موجود ہے بھیج سکوں۔ اس پی سی پہ نہیں دوسری جگہ پہ ہے وہاں سے لانے میں وقت لگ جائے گا اور فاخرہ کی تو 3 کتابیں وہ ہیں جو ابھی تک نیٹ پہ کسی نے لکھی نہیں ہونگی۔ تو وہ بھی شامل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور آپ کو سینڈ کرتا ہوں اس کی کاپی انشاءاللہ ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ضبط۔ مزید ٹائپ کرنے کی بجائے جو مواد دستیاب ہے، اس کو بھیج دو۔ فاخرہ بتول کی ایک کتاب اردو پوئٹس پر بھی ہے، سب ملا کر ایک نئی ای بک پبلش کر دیتے ہیں، ترتیب و تدوین: تم اور میں!!! وہی میرا پلان پہلے بھی تھا۔
بشیر بدر کا بھی جو ٹائپ کیا ہے وہ بھی اسی طرح ای بک بنایا جا سکتا ہے۔ پروین شاکر کا بھی بہت جمع ہے۔
وارث نے بھی بہت کچھ ٹائپ کر رکھا ہے، وہ بھی کمپائل کر کے ای بکس بنا دیں تو کیا کہنا۔۔

بہت شکریہ اعجاز صاحب، انشاءاللہ میں اس پر کام شروع کرتا ہوں۔

۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
تیری راہ میں رکھ کر اپنی شام کی آہٹ
دم بخود سی بیٹھی ہے میرے بام کی آہٹ

کیوں ٹھہر گئی دل میں اُس قیام کی آہٹ
کیوں گزر نہیں جاتی اُس مقام کی آہٹ

ہاتھ کی لکیروں سے کس طرح نکالوں میں
تیری یاد کے موسم تیرے نام کی آہٹ

آنکھ میں مچلتی ہے روح میں تڑپتی ہے
اُس پیام کی آواز اُس قیام کی آہٹ

جب یہ دل رفاقت کی کچی نیند سے جاگا
ہر طرف سنائی دی اختتام کی آہٹ

فرقتوں کے بوسیدہ ساحلوں پہ اُتری تو
ہر طرف تھی بس تیرے صبح و شام کی آہٹ

رات کے اُترتے ہی دل کی سُونی گلیوں میں
جاگ اُٹھتی ہے پھر سے تیرے نام کی آہٹ

بیٹھ جاتی ہے آکر در پہ کیوں مرے ناہید
تیرے ساتھ کی خوشبو، تیرے گام کی آہٹ

ناہید ورک​

بہت خوب ۔۔۔:)
 
Top