تیری نیت بھی ہے کیا میرا ارادہ بھی ہے کیا

منیب الف

محفلین
یہ گزشتہ رات کا ساز و آواز ہے۔ عمران بھائی کے نام ہے!

تیری نیت بھی ہے کیا میرا ارادہ بھی ہے کیا
اپنی قسمت میں تغافل سے زیادہ بھی ہے کیا

کوئی رہ داں ہو خضر سا تو میں اُس سے پوچھوں
وہ جو منزل پہ ملے گا سرِ جادہ بھی ہے کیا؟

سب کے ہاتھوں میں گدائی کا ہی کاسہ ہے الفؔ
دست بستہ بھی ہے کیا دست کشادہ بھی ہے کیا

 
Top