تیرے ہاتھوں کے پکے بینگن نہیں کھانا مجھے

عاطف ملک

محفلین
جگرؔ مراد آبادی کی ایک غزل کے ساتھ ایک واردات کی تھی،شاید یہاں پیش نہیں کر سکا۔آج اتفاقاً یاد آ گئی تو محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔

تیرے ہاتھوں کے پکے بینگن نہیں کھانا مجھے
قید بھی منظور ہے،منظور ہے تھانہ مجھے

جب کبھی کہہ دے کوئی پاگل یا دیوانہ مجھے
یاد آجاتا ہے تیرے شہر میں آنا مجھے

ٹکٹکی باندھے وہ میرا دیکھنے رہنا تجھے
اور ترا اندھا سمجھ کر بھیک دے جانا مجھے

"تجھ سے کچھ ملتے ہی وہ بے باک ہو جانا مرا"
اور ترا بھائی کے ہاتھوں خوب پٹوانا مجھے

سوٹ، جوتے، پرس تحفے میں وہ بھجوانا مرا
اور ترا ملنے کے وعدوں پر ہی ٹرخانا مجھے

کیا کہیں گے لوگ یہ مت سوچ اے جاناں، کہ لوگ
چھپکلی تجھ کو کہیں گے، اور پروانہ مجھے

مٹ گیا ہو جس کا وصلِ یار سے ہر ایک غم
گر کوئی ایسا ملے شوہر تو دکھلانا مجھے

عینؔ میم
ستمبر ۲۰۱۷​
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہا ہا ہا ہاہ !!!!
اب مطلع میں ہر شخص بینگن کی جگہ اپنی ناپسند سبزی کا نام ڈال سکتا ہے ۔ سبزیوں کے بارے میں زمانہ پہلے ایک مزاحیہ مضمون لکھا تھا وہ یاد آگیا ۔ :):):)
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو کسی کے بھی ہاتھ کے پکے ٹینڈے، کدو، بھنڈیاں، توریاں، بینگن نہیں کھانے ڈاکٹر صاحب، کچھ اس مرض کا علاج؟ :)
 
عاطف ملک

محفلین
ہا ہا ہا ہاہ !!!!
اب مطلع میں ہر شخص بینگن کی جگہ اپنی ناپسند سبزی کا نام ڈال سکتا ہے ۔ سبزیوں کے بارے میں زمانہ پہلے ایک مزاحیہ مضمون لکھا تھا وہ یاد آگیا ۔ :):):)
بہت شکریہ محترمی،
چونکہ مضمون سبزیوں کے متعلق ہے سو غالب گمان ہے کہ ہم نے پڑھنے کی غلطی نہیں کی ہو گی۔۔۔۔۔ان شاءاللہ وقت ملا تو دیکھیں گے۔
مجھے تو کسی کے بھی ہاتھ کے پکے ٹینڈے، کدو، بھنڈیاں، توریاں، بینگن نہیں کھانے ڈاکٹر صاحب، کچھ اس مرض کا علاج؟ :)
غمِ "توری" کا اسدؔ کس سے ہو جز "زوج" علاج
ابھی تک ہم نے ایسے تمام مسائل کا ممکنہ حل یہی سوچ رکھا ہے، جوں جوں تجربہ بڑھے گا،بہتر مشورہ دینے کے قابل ہوں گے:unsure:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
چونکہ مضمون سبزیوں کے متعلق ہے سو غالب گمان ہے کہ ہم نے پڑھنے کی غلطی نہیں کی ہو گی۔۔۔۔۔ان شاءاللہ وقت ملا تو دیکھیں گے۔
مضمون ڈھونڈنے کی کوشش بھی مت کیجئے گا ۔ مضمون میاں ابھی تک کسی ڈائری کے گوشۂ عافیت میں محوِ استراحت ہیں ۔:):):)
نثر پوسٹ کرنے کی باری ابھی نہیں آئی ۔ ابھی دوچار غزلیں اور باقی ہیں ۔ ان سے نبٹ لوں تو مضامین کی باری آئے گی ۔
غمِ "توری" کا اسدؔ کس سے ہو جز "زوج" علاج
میں اسے یوں پڑھوں گا :
غمِ توری کا اسد کس سے ہو جز گوشت علاج
 
Top