شکیب
محفلین
ایک قطعہ
زمستانی ہوا میں گرچہ تھی شمشیر کی تیزی
نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی آدابِ سحر خیزی!
کہیں سرمایہٗ محفل تھی میری گرم گفتاری
کہیں سب کو پریشاں کرگئی میری کم آمیزی
-علامہ اقبال
دوسرا قطعہ
زمستانی ہوا میں تھی عجب مستی عجب تیزی
نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی اندازِ بلاخیزی
مرے آداب افرنگی مرے اطوار بھی اعلیٰ
مگر سب کو پریشاں کرگئی تھی میری انگریزی
- محمد خلیل الرحمٰن
تیسرا قطعہ(اقبال کا شکوہ)
خودی، شاہین و کرگس، نوجواں مسلم، سحر خیزی
اشاروں کی زباں، اور شاعروں کی فتنہ انگیزی
خبر ہوتی کہ پیروڈی کی زد میں میں بھی آؤں گا
ملاتا ایک ہی مصرع میں اردو، چینی، انگریزی
-شکیبؔ احمد
توجہ: محمد خلیل الرحمٰن