تین شعر محفل کی نظر

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
حسُنِ انداز ہے کیا خوب غزل بولتا ہے
وہ تو لفظوں کو بھی موتی کی طرح تولتا ہے

دمِ گفتار تغزل سا ہے لہجہ اُس کا
جیسے اک ساز ہے کانوں میں جو رس گھولتا ہے

کیا تراشا ہے خدا نے ترا حسّاس بدن
دیکھ کر تم کو زمانہ بھی بہت ڈولتا ہے

خرم شہزاد خرم
اس بارے میں سر جی اپنی رائے ضرور دے شکریہ
 

مغزل

محفلین
اچھے اشعار ہیں تیسرے شعر میں تم اور تو کے معاملے کو دیکھ لیجئے گا۔۔۔
باقی تو خیر وارث صاحب اور الف عین صاحب ہی رائے دیں گے۔۔۔
 

گرو جی

محفلین
ویسے میں‌ نے یہ محسوس کیا ہے کہ آج کل مصروں‌ میں توازن نہیں رکھا جاتا۔ شاید جدید شاعری یہی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھے اشعار ہیں خرم صاحب، اور غزل مکمل کیوں نہیں کی آپ نے، کیا جلدی تھی بھائی کہ غزل قربان کر ڈالی :)
 

الف عین

لائبریرین
اشعار تو بہت خوب ہیں۔ مغل میاں کی بات بھی درست ہے۔ خیر اس کو تو دوسرے مصرعے میں ’تجھ‘ تبدیل کر کے سدھارا جا سکتا ہے۔
لیکن پہلے مصرعے میں ہی ’غزل بولنا‘ کیا محاورہ ہے بھائ؟ ویسے اچھی فگتگو کے لئے کہتے ہیں کہ منہ سے الفاظ نہیں موتی رُل رہے ہیں، تُل نہیں رہے۔۔۔ موتی تولنا کا محاورہ بھی یہاں درست نہیں۔
دوسرا شعر مکمل درست ہے
لیکن تیسرے شعر میں بدن کا حساس ہونا؟؟؟؟ لیکن حساس بدن خود دولے گا کجہ زمانے کو ڈولنے پر مجبور کرے گا۔۔ حساس ہونا اور ھسین ہونا الگ الگ باتیں‌ۃٰں خرم۔۔۔
اور سب سے بڑا بلنڈر۔۔۔۔۔۔ اس موضوع کا عنوان۔۔۔۔ محفل کی نظر نہیں، محفل کی نذر کرو ی
 

مغزل

محفلین
ہاں بھئی غزل تو پو ری کرلو ۔۔۔ اور یہ کہو کہ نوائے ادب کا مشاعرہ کب رکھ رہے ہو ۔۔ میں کچھ دنوں میں آرہا ہوں تمھارے ہاں۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ سب کی حوصلہ افزارئی کا بہت بہت شکریہ استادِ محترم سے درخواست ہیں اس کو کچھ تبدیل کر کے بھی بتا دے تو بہتر ہو گا بہت شکریہ

اور م م مغل صاحب آپ کب تشریف لا رہے ہیں ہم نے تو کچھ دن پہلے ہی مشاہرہ کروایا تھا خیر آپ آنے سے پہلے بتا دیجیے گا کہ آپ کب آ رہے ہیں کم از کم 3 دن پہلے بتا دیجئے گا مجھے انتظار رہے گا بہت شکریہ
 
Top