تعارف ثاقب محمود

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے تمام احباب بخیر و عافیت ہونگے، میرا نام ثاقب محمود ہے، مادری زبان ہندکو اور اردو ادب میں طفل مکتب ہوں۔ تعلیم کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیشن ہے، اور عملی زندگی میں بھی اسی شعبے سے وابستہ ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ثاقب بھائی اردو محفل میں خوش آمدید۔

ہندکو تو بہت ہی میٹھی زبان ہے۔ (لالے دی جان)
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے تمام احباب بخیر و عافیت ہونگے، میرا نام ثاقب محمود ہے، مادری زبان ہندکو اور اردو ادب میں طفل مکتب ہوں۔ تعلیم کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیشن ہے، اور عملی زندگی میں بھی اسی شعبے سے وابستہ ہوں۔
اُردو محفل فورم میں خوش آمدید جناب ثاقب محمود بھائی!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے تمام احباب بخیر و عافیت ہونگے، میرا نام ثاقب محمود ہے، مادری زبان ہندکو اور اردو ادب میں طفل مکتب ہوں۔ تعلیم کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیشن ہے، اور عملی زندگی میں بھی اسی شعبے سے وابستہ ہوں۔
وعلیکم السلام جناب ثاقب محمود صاحب ، اردو محفل میں ہم آپ کو بہت بہت خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اردو محفل میں آپ کی آمد، آپ کے، اور اردو محفل کے لیے ترقی کا باعث ہو ۔
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے تمام احباب بخیر و عافیت ہونگے، میرا نام ثاقب محمود ہے، مادری زبان ہندکو اور اردو ادب میں طفل مکتب ہوں۔ تعلیم کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیشن ہے، اور عملی زندگی میں بھی اسی شعبے سے وابستہ ہوں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اردو محفل میں آپ کا پرتپاک خیر مقدم ہے۔ یہاں آپ ایسی شخصیات کی آمد ہم سب کے لیے انتہائی مسرت کی باعث اور قابل فخر ہوتی ہے۔ آپ کا تعلق جس شعبے سے ہے، اس میں اردو بڑی مسکین ہے۔ آپ نے اردو ادب سے اپنے تعلق کا اظہار کیا ہے، اس لیے امید بلکہ یقین ہے کہ اردو کو اس شعبے میں آپ کی بیش بہا خدمات میسر ہوں گی اور اپنے ہم چشموں، ہم مشربوں اور ہم نفسان محفل کے ساتھ مل کر غریب اردو کو اس شعبے میں عزت اور افتخار بخشیں گے۔
اے آمدنت باعث آبادئ ما! :)
 
آخری تدوین:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے تمام احباب بخیر و عافیت ہونگے، میرا نام ثاقب محمود ہے، مادری زبان ہندکو اور اردو ادب میں طفل مکتب ہوں۔ تعلیم کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیشن ہے، اور عملی زندگی میں بھی اسی شعبے سے وابستہ ہوں۔
وعلیکم السلام ثاقب صاحب،
محفل میں خوش آمدید ، آپ کی دلچسپی اردو ادب اور کمپیوٹر سائنس دونوں میں ہے، یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔ ایسے لوگ بہت سے تکنیکی کاموں میں عام صارفین کے لیے آسانی پیدا کرتے رہتے ہیں۔
عملی زندگی میں کمپیوٹر سے وابستگی پر کچھ روشنی ڈالیں ، میرا تعلق بھی کمپیوٹر سائنس ہے اس لیے دلچسپی زیادہ ہے۔
 
میری گریجوئیشن 2004 کی ہے اور اس کے بعد پاکستان میں مختلف پرائیوٹ سافٹ وئیر ہاؤسز میں بطور سافٹ وئیر انجینئر کام کیا اور 2011 سے اب تک بیرون ملک ہوں۔ اور یہاں پہ بھی سافٹ وئیر ڈیویلپمنٹ کے شعبے سے ہی وابستہ ہوں۔
 
سید عمران

محفلین
خوش آمدید ثاقب محمود صاحب۔۔۔
آپ کو یہاں دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔۔۔
بھرپور امید ہے کہ آپ اپنے سرچشمۂ فیض سے حتی المقدور سب کو سیراب فرماتے رہیں گے!!!
 
بےحد ذہین اعلی و دانا فہیم کی
آمد ہوئی ہے آج نئے اک ندیم کی
خوش آمدید کہنے کو لکھے ہیں چند شعر
ہر لفظ سے جھلکتی ہے الفت عظیم کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دریا ہیں اگر دل تو ہیں لب پھول کی مانند
یہ بزم ہے وہ جس میں ہیں سب پھول کی مانند
ہر لفظ سے آتی ہے یہاں پھول سی خوشبو
یہ بزم محبت ہے کہ ہے محفل اردو
کھلتا ہے کوئی پھول تو آتی ہے مہک بھی
بڑھ جاتی ہے گلشن میں پرندوں کی چہک بھی
خوشیاں ہیں محبت ہے یہاں سارا جہاں ہے
آپ آئے ہو کچھ یوں بھی مسرت کا سماں ہے
مہکے ہیں بہت پھول تو چمکے ہیں ستارے
کچھ اور حسیں ہو گئے خوش رنگ نظارے
 
Top