زیک بھائی ایک تو میں ومغرب کو مشرق سے دیکھ رہا ہوں تو میری حیرت بجا ہے۔ آپ تو خیر وہاں کافی عرصے سے ہیں سو گہری نظر ہے۔ مجھے ویسے تجسس بہت ہے اس معاشرے کو قریب سے دیکھنے کا۔ سو یہ میرے لیے ایک اور موقع بنا کہ میں مشرق سے مغرب میں جھانک سکوں۔
اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کسی تہذیب کے مزاح اور طنز کو سمجھ کر محظوظ ہو سکتے ہیں تو یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ everyday life اور slang پر آپ کی گرفت ہے۔ اب کئی مثالیں پیش کر سکتا ہوں ہمارے ہاں سے لیکن تھوڑی بات اخلاق کے دائرے سے باہر ہو جائے گی۔
حیرت مجھے اس بات پر زیادہ ہوئی کہ ایک مغربی باشندے کو بھی جدید تہذیب کی ٹیڑھی بنیادوں کا کچھ کچھ ادراک ہے۔
جو بات ان صاحب نے دادا دادی سے متعلق کی ہے، اسے ہی بطور مثال لے لیجئے۔
نہیں میں نے ڈیوڈ کو بھی نہیں سنا، فراغت میں دیکھتا ہوں۔
شہزاد میں لنک دیکھ کر بتاتا ہوں کہ کہاں ہے وہ شو۔ میں نے بھی زیک بھائی کی وساطت سے ہی دیکھا ہے۔