جامعہ نعیمیہ میں واقع دفتر میں دھماکا،سرفراز نعیمی شہید

فخرنوید

محفلین
12.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

حق مغفرت کرے ، عجب آزاد مرد تھا۔

پاکستانی کی سیاسی قیادت خاموش تماشائی ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم کا بیان جیو ٹی وی سے
 

زین

لائبریرین
ہاہاہ ۔۔ میں نے ڈالمیا فون کیا ، ابھی تک انہوں نے تصدیق نہیں، ابھی بلیلہ نکالتا ہوں ، وہیں سے گزر ہوتا ہے ۔، دیکھ لوں گو پھر آپ کو (زین) ایس ایم ایس کردوں گا۔ تصدیق کے لیے ۔
میں نے ٹی وی چینل پر ٹِکر دیکھی تھی ، ٹی وی چینلز کی حالت تو آپ کو بھی پتہ ہے ۔
مغل بھائی شکریہ ، خبر سے متعلق ایس ایم ایس نہ کریں‌تو اچھا ہے دماغ خراب ہوگیا ہے خبریں‌سن اور پڑھ پڑھ کر ۔ کوئی اچھی خبر سننے کو نہیں ملتی
 

فرخ منظور

لائبریرین
افسوس سے زبان گنگ ہو چکی ہے اور آنسو رگوں جم چکے ہیں۔ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ افسوس کریں تو کیسے کریں۔ اب تو
دل غم کو کھا رہا ہے، غم دل کو کھا رہا ہے
 

آبی ٹوکول

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل مرحوم جراءت و استقامت کا پہاڑ تھے ۔ ۔ اور اہلسنت والجماعت میں سے نہایت ہی معتدل مزاج شخصیت کے حامل تھے ۔ ۔ ساری زندگی اتحاد امت کا درس دیا اور خود کو انھی مقاصد کے لیے وقف کیے رکھا ۔ ۔ ۔ ۔ان کی شہادت ملک و قوم کا بہت بڑا نقصان ہے ۔ ۔ ۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
میں دیکھتی ہوں کہ عوام اب خود کش حملے کرنے والوں کی اسلام کا نام لے کر پھانسنے والے چنگل سے نکل رہے ہیں اور انکے خلاف متحد ہوتے جا رہے ہیں۔

اللہ تعالی نعیمی صاحب کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائیں کہ انکا جہاد سب سے افضل تھا کہ جس نے ہزاروں لاکھوں کو ان دہشتگردوں کے خلاف جہاد کا سبق دیا۔
 

طالوت

محفلین
عوام اس سے قبل بھی خوش کش حملوں کوعین اسلام نہیں مانتی رہی ۔ بات محض اتنی ہے کہ جب کوئی اصل برائی کی طرف اشارہ کرتا ہے تو اسے رائیٹ ونگ بنا دیا جاتا ہے ۔ اور مرحوم صرف اینٹی طالبان نہیں تھے اسلئے دوسرے اینٹی سنی گروپوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ جو موقع سے فائدہ اٹھا کر ایک تیر سے کئی شکار کر سکتے ہیں ۔ اور درحقیقت میں سرفراز نعیمی کی شہادت ایک تیر سے کئی شکار ہی ہیں ۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
اے اللہ تُو ہی ہے جس سے مدد چاہتے ہیں۔ تُو ہی مدد کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ اے اللہ تجھ سے ہی دعا کرتے ہیں کہ پاکستان پر رحم فرما۔

ہر دھماکے کے بعد دعائیں مانگتے اور پھر کچھ دنوں‌بعد ایک اور دھماکہ ہو جاتا ہے۔۔۔ مطلب دعائیں قبول نہیں ہو رہیں!
 

مغزل

محفلین
جی ہاں ۔، دعا کی قبولیت کی کچھ شرائط ہیں ۔ وہ شرائط پوری ہوں گی تو ہوگی ناں ۔ ویسے محفوظ بھی رکھی جاتا ہے دعاؤں کا اجر
 

مغزل

محفلین
میں نے ٹی وی چینل پر ٹِکر دیکھی تھی ، ٹی وی چینلز کی حالت تو آپ کو بھی پتہ ہے ۔
مغل بھائی شکریہ ، خبر سے متعلق ایس ایم ایس نہ کریں‌تو اچھا ہے دماغ خراب ہوگیا ہے خبریں‌سن اور پڑھ پڑھ کر ۔ کوئی اچھی خبر سننے کو نہیں ملتی

شکریہ صاحب ، میں شام میں‌دفتر سے جاتے ہوئے ڈالمیا گیا تھا۔ پولیس نے جھوٹ اس حد تک کہا کہ کوئ واقع نہیں ہوا۔ حالانکہ اصل خبر جو ہم نے فراہم کی وہ ایکپریس میں بھی شامل ہے ملاحظہ کیجے ۔ کہ پولیس نے اپنی عزت بچانے کے ڈر کے لیےجھوٹ بولا ہاں یہ ضرور ہے کہ دھماکہ نہیں‌ہوا مگر اس وقت جب میں وہاں‌گیا تھا تو عوام کا ایک جمِ غفیر موجود تھا او ر جلی ہوئی موٹر سائیکل بھی۔ (ٹی وی کی خبر محض افواہ تھی کہ دھماکہ ہوا) بغیر تصدیق کے خبر آگے بڑھانا تو ہمارے میڈیا کو وطیرہ بن چکا ہے ۔کیا کیا جائے۔
خبر یہ ہے : (ایکسپریس صفحہ 2)

logo.jpg


 

سبیل

محفلین
ڈاکٹر صاحب کی شہادت اُمت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے
ایسے معتدل مزاج رکھنے والے عالم پاکستان میں بہت کم ہیں حضرت شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد یہ واحد شخصیت تھی جن کا ہر مکتبہٕ فکر میں احترام کیا جاتا تھا۔
 

فخرنوید

محفلین
جماعت اہلسنت اورحکومت نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث نماز جنازہ کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی میت بذریعہ ہیلی کاپٹر ناصر باغ لے جائی جائے گی۔جامعہ نعیمیہ لاہورمیں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ،کمشنر لاہور ڈویژن خسرو پرویز، سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور،جماعت اہلسنت کے سرابرہ ثروت اعجاز قادری اور صاحبزادہ فضل کریم سمیت اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی نماز جنازہ کے پیش نظر لاہور میں رینجرز کوا سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نمازجنازہ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔


بشکریہ: وائس آف پاکستان
 

زین

لائبریرین
جماعت اہلسنت اورحکومت نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث نماز جنازہ کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی میت بذریعہ ہیلی کاپٹر ناصر باغ لے جائی جائے گی۔جامعہ نعیمیہ لاہورمیں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ،کمشنر لاہور ڈویژن خسرو پرویز، سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور،جماعت اہلسنت کے سرابرہ ثروت اعجاز قادری اور صاحبزادہ فضل کریم سمیت اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی نماز جنازہ کے پیش نظر لاہور میں رینجرز کوا سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نمازجنازہ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔


بشکریہ: وائس آف پاکستان
فخر بھائی ، برادرانہ مشورہ ہے کہ آپ نے اپنی ویب سائٹ پر جو خون آلود تصویر لگائی ہے وہ ہٹادیجئے ۔
 
مولانا سرفراز رحمة الله عليه اللہ ان کو غریق رحمت فرمائے۔ اور اعلی درجات سے نوازے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے طالبان ایک بم ہے جس کے ذریعہ فتنہ فساد برپا کرنے کے لئے ہر جگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے پاس جدید اسلحہ کہاں‌ سے آتا ہے؟ فنڈ کون دیتا ہے؟ عوامی شکوک وشبہات پھر بجا ہیں کہ یہ سب وہی کروا رہا ہے‌ جو ان کو مروا رہا ہے۔ مرحوم نے‌ایک بیان میں را موساد اور سی آئی اے‌ پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ ان کو فنڈ‌ کرتے ہیں۔ مجھے یہ بات درست لگتی ہے۔ شواہد ایسے بتاتے‌ ہیں۔ اللہ کرے کہ پاکستان کے دشمن منہ کی کھائیں اور جو بھیڑئیے‌ حکمرانوں‌ کی شکل میں ہم میں چھپے ہوئے‌ ہیں خدا انکا پول بھی کھولے اور بے‌ عزت کرے اگر ان کی تقدیر میں‌ کوئی ہدایت نہیں لکھی۔ یار بد دیانتی کی بھی حد ہوتی ہے۔ یا تو یہ لوگ واقعی بد دیانت ہیں یا پھر نالائق اور حماقت کے درجے تک غبی ہیں۔۔۔۔ اللہ ہر ایک کو محفوظ رکھے آمین
 
Top