وی آر آن سیم پیج
آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں آپ بھی اپنی راے دیتے ہیں ساجد بھائی دیا کرتے تھے مگر اپنے اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دیتے جب بات مخالفین کے حقوق کی ہو ویسے کیا انتظامیہ ایکدوسرے سے انتظامی امور کے بارے میں گفتگو نہیں کرتی ؟ کیونکہ یہ موضوع کئی بار زیر بحث آ چکا ہے اور میں نے کئی مرتبہ رپورٹ بھی کیا ھے مجھے حیرانگی ھے آپ سب کی لاعلمی پر
میں محفل پر لائبریری کی حد تک ذمہ دار ہوں۔ اس کے علاوہ محفل پر ایڈمنسٹریشن کا سارا شعبہ میری دسترس سے باہر ہے۔ میں نے خود بھی بہت بار دیگر اراکین کی پوسٹس کو رپورٹ کیا ہے۔ تاہم رپورٹ پر کون عمل کرتا ہے اور کیسے، یہ جاننا میرے اختیارات سے باہر ہے۔ ابھی ایک عام رکن کی حیثیت سے میں جو محسوس کیا، وہ میں نے لکھ دیا۔ البتہ مجھے چند باتوں پر اعتراض ہوتا ہے جیسے محفل پر کسی پوسٹ کو کسی بھی قسم کی ریٹنگ دینا ہر رکن کی اپنی ذاتی رائے ہوتی ہے۔
شمشاد بھائی کے کئی مراسلے ایسے بھی میں نے دیکھے ہیں جن میں وہ دیگر اراکین سے وجہ پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ فلاں پوسٹ کو فلاں ریٹنگ کیوں دی گئی۔ تاہم چونکہ میں وہاں براہ راست فریق نہیں ہوتا تھا، اس لئے میں نے اس بات کو اگنور کر دیا۔ اسی طرح برادرم
کاشفی نے جب بھی ایم کیو ایم یا مہاجرین سے متعلق بات کی تو مجھے ایسے لگا کہ
شمشاد بھائی خوامخواہ اس میں فریق بن جاتے ہیں
یہ میری ذاتی آراء ہیں، ان سے ہر رکن بشمول انتظامیہ اتفاق اور اختلاف کا حق رکھتے ہیں